DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Ch Riaz application approved after complaint

چوہدری ریاض کے کاغذات ہائی کورٹ سے بھی منظورہوگئے - چوہدری فیاض اختر

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) یونین کونسل بیول کی مشہور و معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری فیاضاختر نے کہاکہ تنقید کرنے والوں کو اللہ ہدایت دے سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض کے کاغذات نامزدگی ہائی کورٹ سے بھی منظور ہوگئے مخالفین نے چوہدری ریاض کے کاغذات مسترد کرانے کے لیے بھرپور کوشش کی چوہدری محمد ریاض انشااللہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے مسلم لیگ ن تینوں نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی

بابا پیر بخش کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات چوہدری وادی کے گھر میں ہوئی-

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) بیول کے نواحی علاقے ڈھوک اعظم میں واقع بابا پیر بخش کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات چوہدری وادی حسین کے گھر میں منعقد ہوئی جس میں سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد ہدیہ نعت پیش کی گئی عرس مبارک کی تقریبات میں اختتامی دعا پانچ بجے ہوئی آخر میں وسیع پیمانے پر لنگر بھی تقسیم کیا گیا 

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button