DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Mahreen Anwar Raja willing to contest election in NA-57

پیپلز پارٹی نے ٹکٹ دیا تو حلقہ این اے (57) سے الیکشن لڑوں گی ۔مہرین انور راجہ

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے حلقہ کی عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہ دیا ۔ پیپلز پارٹی نے ٹکٹ دیا تو حلقہ این اے (57) سے الیکشن لڑوں گی ۔ حلقہ کے لوگ آج بھی پانی ، صحت اور بنیادی ضرور یات و سہولیات سے محروم ہیں ۔ شہید بھٹو اور بے نظیر بھٹو شہید نے ملک اور قوم کی خا طر اپنی جان قربان کی ۔ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی آئندہ حکومت میں ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما مہرین انور راجہ نے تحصیل کہوٹہ میں اپنے آبائی گاؤں جنڈی ہنیسر اپنے والد راجہ انور مرحوم کی قبر پر حاضری کے بعد بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے حوالے سے جیالوں ،کارکنون اور پیپلز پارٹی کے عہدیداران سے خطاب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر صدر پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ آصف ربانی قریشی ، چیئرمین یونین کونسل مٹور راجہ اشتیاق ،صدر پیپلز پارٹی خواتین ونگ صفینہ شاہین ،کونسلر میونسپل کمیٹی کہوٹہ عبدالحمید قریشی ایڈووکیٹ ، کونسلر مظہر اقبال بھٹی ایڈووکیٹ ،کونسلر حاجی ارشدبھی موجود تھے ۔اس موقع مقررین نے مہرین انور راجہ کی علاقہ کے لیئے خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا اور کہا کہ مہرین انور راجہ کو ٹکٹ دیا گیا ۔ تو ان کی کامیابی کے لیئے تن من دھن کی بازی لگا دیں گے ۔ آخر میں بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے حوالے سے کیک بھی کاٹاگیا ۔ اور دعا بھی کی گئی ۔

Kahuta; Mahreen Anwar Raja in her statement has said that she would contest election in NA-57 if the PPP party gives her ticket.

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button