بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض کی گوجرخان کی سیاست میں بیس سال بعد دھواں دار انٹری پارٹی کی طرف سے ایم پی اے کا ٹکٹ کنفرم ہونے کے بعد زمان ہاوس گوجرخان میں کارکنوں کے بھنگڑے مٹھاہیاں تقسیم ۔سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے نماہندہ خصوصی پوٹھوار ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہر مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا نہ جھکا ہوں نہ بکا ہوں اور جب مشرف کے آمریت دور میں شریف خاندان اور پارٹی پر مشکل وقت آیا تو میں اس مشکل وقت میں بھی پارٹی کے شانہ بشانہ کھڑا رہا چوہدری محمد ریاض نے اپنی الیکشن مہم دو دن پہلے سے ہی شروع کر دی تھی گزشتہ روز بیول کی مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کی ۔ چوہدری محمد ریاض اگرچہ بیس سال سیاست سے باہررہے مگر انہوں نے لوگوں سے رابطہ نہیں چھوڑا ہر خوشی غمی میں شرکت کرتے رہے ۔ چوہدری ریاض کا ٹکٹ کنفرم ہونے کی خبر پھیلتےہی مخالفین کی نیندیں اڑ گئی اور لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد زمان ہاوس پہنچ گئی اور چوہدری ریاض کی لاہور سے واپسی پر استقبال کیا اور مبارکباد بھی دی ۔ چوہدری محمد ریاض کے ٹکٹ کنفرم ہونے کی خبر سب سے پہلے پوٹھوار ڈاٹ کام پر پبلش کی گئی