ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔
صدر جمعیت علما ء جموں وکشمیر علامہ امتیاز احمد صدیقی صاحب نے رابطہ سیکرٹری جمعیت علماء جمو ں وکشمیر الحاج جمیل اقبال ملک سے ڈڈیال میں انکی رہا ئش گاہ پر ملا قا ت کی۔ انہوں نے الحاج جمیل اقبال ملک کی عیادت کی اور انہیں عید مبا رکباد دی انکے ساتھ مرکزی سیکرٹری اطلاعات جمعیت علما ء جمو ں و کشمیر علامہ شو کت عارف قادری، ممبر مجلس عاملہ سائیں محمد ابراہیم بھی تھے ملاقات کے دوران عنصر صدیق اور شفقات احمد بھی مو جو د تھے ملا قات کے دوران الحاج جمیل اقبال ملک نے صدر جمعیت علما ء جمو ں وکشمیر و دیگر کی انکی رہا ئش گاہ آمد اور عیادت پر شکر یہ ادا کیا صدر جمعیت علما ء جموں و کشمیر علامہ امتیاز احمد صدیقی نے کہا جنا ب ملک صاحب جمعیت علماء جمو ں و کشمیر کے پلیٹ فارم پر آپکی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں آپ ایک عرصہ سے جماعت کیلئے نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں آپ نے جماعت کی مضبوطی، مسلکی یلغار کو روکنے اور تعلیمات اسلامی کے فروغ کیلئے شبانہ روز محنت کی جس کے نتیجے میں آج جمعیت علما ء جموں وکشمیر دینی محاذ پر سر گرم عمل ہے اور عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے اپنا احسن کردار ادا کر رہی ہے اللہ تعالیٰ آپکو کامل شفاء دے اور آ پ کا سایہ ہمارے سروں پر قائم و دائم رکھے (آمین) انہوں نے کہا جناب پیر صاحب فیضپوری کے وصال کے بعد جمعیت علما ء جموں و کشمیر کے نئے صدر کے حوالے سے جو مجھ پر بھاری ذمہ داریاں ڈالی گئیں ہے میں اللہ پاک سے دُعا گو ہوں کہ وہ ذات پاک مجھ کو یہ ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانے کی تو فیق دے میں انشا ء اللہ آپکے تعاون سے اپنی دینی ذمہ داریاں نبھانے کے لئے کما حقہ کوششیں کرونگا ۔جناب پیر عتیق الرحمن فیضپویؒ کے اچانک وصال پاجانے کی وجہ سے جمعیت علما جمو ں و کشمیر کے اندر جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ زندگی بھرپورا نہیں ہو سکے گا آ پؒ کی خد مات کو صدیو ں یاد رکھا جائے گا۔ جناب پیر صاحب نے اپنی زندگی میں جو سیاسی و سماجی اوردینی خدمات سرا نجام دی ہیں ان کا احاطہ قلم اور کا غذسے نہیں کیا جاسکتا۔ آپ نے عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے خطہ کشمیر کے اندر جو سنہری خدمات سرانجام دی ہیں وہ نا قابل فرامو ش ہیں آ پؒ نے آزاد کشمیر اسمبلی کے اندر عقیدہ ختم نبوت پر مہر ثبت کر دی ہے۔ ہم انشا ء اللہ جناب پیر صا حب کے نعش قدم پر چلتے ہوئے آپکیؒ تعلیمات کو عام کرینگے اور خطہ کشمیر کے اندر جماعت کی مضبوطی کیلئے اپنی انتھک جد وجہد جاری و ساری رکھیں گے انہوں نے کہا خطہ کشمیر کے اندر جمعیت علماء کشمیر کے فروغ کے لئے ڈویژن ،ضلعی اور تحصیل سطح پر تنظیم سازی کرینگے ۔