DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Qamar Ul Islam Raja to address first election public meeting in Maira Morra

انجینئر قمر الاسلام راجہ آج میرا موہڑہ چک بیلی روڈ پر اپنے پہلے انتخابی جلسے سے خطاب کر یں گے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امید وار برائے این اے 59اور پی پی 10انجینئر قمر الاسلام راجہ آج بروز جمعہ شام 5بجے میرا موہڑہ چک بیلی روڈ پر اپنے پہلے انتخابی جلسے سے خطاب کر یں گے۔ اھلیان میرا موہڑہ کے زیر اہتمام ہونے والے اس جلسہ میں وہ اپنے سپورٹرز کو انتخابی حکمت عملی سے آگاہ کر یں گے اور مستقبل کی پالیسی بھی بیان کریں گے۔ دو دنوں کے اندر جھٹہ ہتھیال میں چوہدری نثار علی خان ، چونترہ میں کرنل اجمل اور میرا موہڑہ میں انجنئیر قمر الاسلام کا جلسہ این اے 59اور پی پی 10کے انتخابی نتائج واضح کرنے میں بڑی حد تک مدد گار ثابت ہوں گے ۔

کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر 177 عدد پتنگیں اور چرخیاں ڈور والی 39 عدد قبضے میں لے کر ملزم کو گرفتار کر لیا

 کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر 177 عدد پتنگیں اور چرخیاں ڈور والی 39 عدد قبضے میں لے کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق انہیں مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ مدثر نامی نوجوان محلہ جامعہ مسجد کلر سیداں اپنے گھر کے ساتھ ملحقہ بیٹھک میں بڑی تعداد میں پتنگیں اور ڈوریں فروخت کر رہا ہے 

راجہ کامران اویس نے دیول شریف جا کر حافظ عثمان عباسی سے ملاقات

 مسلم لیگ ن کنوہا کے رہنما نمبردار اسد عزیز،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے آرگنائزر شیخ حسن صحراکی ،راجہ کامران اویس نے دیول شریف جا کر حافظ عثمان عباسی سے ملاقات کی اور ان کے بہنوئی کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button