DailyNewsKahuta

Kahuta; Annual urs Mubarak of Siah Shareef

سجادہ نشین دربار عالیہ سیاح شریف ساہیں فاروق طاہر کا تیسرا سالانہ عرس

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
سجادہ نشین دربار عالیہ سیاح شریف ساہیں فاروق طاہر کا تیسرا سالانہ عرس ۔ملک کے نامور مذہبی سکالرسجادہ نشین دربار عالیہ بگہارشریف ڈاکٹر ساجد الرحمن ،سجادہ نشین دربار عالیہ سیاح شریف کے سجادگان ، معروف مذہبی شخصیات سمیت سینکڑوں مریدین کی شر کت۔ تفصیل کے مطابق سجادہ نشین دربار عالیہ سیاح شریف ساہیں فاروق طاہر کا تیسرا سالانہ عرس زیر انتظام سجادہ نشین دربار عالیہ سیاح شریف صاحبزادہ ساہیں حافظ رضوان ، صاحبزادہ ساہیں عمران اور صاحبزادہ ساہیں فیضان کے منعقد ہوا جس میں ملک کے نامور مذہبی سکالر سجادہ نشین دربار عالیہ بگہارشریف ڈاکٹر ساجد الرحمن،سجادہ نشین دربار عالیہ سیاح شریف ساہیں فاروس، ساہیں ظفر ، ساہیں خضر ، مسلم لیگ ن UKکے رہنماء راجہ احسن اختر آف بگلہ راجگان ،مر کزی جامع مسجد کے خطیب صاحبزادہ ادریس ہاشمی سمیت آزادکشمیر کے نامور مذہبی ،سیاسی شخصیات اور سینکڑوں مریدوں نے شر کت کی اپنے خطاب میں ملک کے نامور مذہبی سکالر سجادہ نشین دربار عالیہ بگہارشریف ڈاکٹر ساجد الرحمن نے کہا کہ دنیااور آخرت کی کامیابی اللہ اور رسول ﷺ کے بتائے راستے پر ہے دین اسلام پر زندگی گزارتے ہی دنیا اور آخرت کی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے انہوں نے کہا بزرگان دین کے مزار ایک روشن مینار کی حثیت رکھتے ہیں جہاں سے رشدو ہدایت پائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ ان بزرگان کی زندگی کا ایک ایک لمحہ اللہ کی یاد میں گزرا ہوا ہوتا ہے اسی لیے ان کے آستانے آج بھی روشن مینار کی طرع ہیں ۔آخر میں دعا کی گئی شرکاء کو لنگر کھلایا گیا اور سجادہ نشین دربار عالیہ سیاح شریف ساہیں فاروق طاہرکے دربار پر حاضری دی اور چادر پوشی کی گئی ۔

سابق ایم پی اے راجہ محمد علی سے معروف لیگی رہنماء راجہ احسن اختر جنجوعہ آف بگلہ راجگان کی ملاقات

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
سابق ایم پی اے راجہ محمد علی سے معروف لیگی رہنماء راجہ احسن اختر جنجوعہ آف بگلہ راجگان کی ملاقات۔آمدہ جنرل الیکشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو۔حلقہ پی پی سیون7 سے جیت راجہ محمد علی کی ہو گئی۔ہر الیکشن کی طرع اس مر تبہ بھی حلقہ PP-7کی عوام راجہ علی کو بھاری اکثریت سے کامیا ب کر ئے گئی ۔راجہ محمد علی ایک عظیم باپ کے بیٹے ہیں جن کی سیاست کرپشن سے پاک ،شرافت ، دیانت وایمانداری کی سیاست راجہ محمد علی کی پہچان ہے۔ان کی ایمانداری کی قسمیں ان کے مخالفین بھی اٹھاتے ہیں۔انشاء اللہ کامیابی راجہ محمد علی کے قدم چومے گئی ۔سابق ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ محمد علی نے حلقے بھر میں بلا تفریق کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے ہیں جن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔دیگر دوسری سیاسی جماعتوں والے کسی خوش فہمی میں ناں رہیں کامیابی راجہ محمد علی کا مقدر بنے گئی ۔ان خیالات کا اظہارحلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت مسلم لیگ ن UKکے رہنماء راجہ احسن اختر جنجوعہ آف بگلہ راجگان نے سابق ایم پی اے راجہ محمد علی سے ملاقات کے بعد کہوٹہ میں میڈیا کے نمائندوں سے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ قائد عوام میاں محمد نواز شریف ملک کی عوام کے دلوں میں رچے بسے ہوئے ہیں کوئی بھی طاقت میاں محمد نواز شریف کو ملک کی عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتی وہ کل بھی ہمارے قائد تھے وہ آج بھی ہمارے قائد ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن عناصر سی پیک منصوبے سے خوف زدہ ہو کر ہمارے ملک اور ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں ملک کی 20کروڑ عوام کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے انشاء اللہ2018میں بھی مسلم لیگ ن کی ہی حکومت آئے گی اور حلقہ پی پی7کا ایم پی اے راجہ محمد علی ہی ہوگا ۔ 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button