Kallar Syedan; Ch Manzoor Hussain asks public to vote for Tehreek Labbaik
تحریک لبیک پاکستان کو ووٹ دے کر پاکستان کو مضبوط بنائیں ۔کیپٹن (ر) چوہدری منظور حسین
نلہ مسلماناں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م راشد محمود راجہ )۔۔۔۔ مملکت خدادا د پاکستان 27رمضان المبارک کی با برکت رات کو معرض وجود میں آنے والی نو زائیدہ مملکت شروع میں ہی سردارو ں ، جاگیرداروں ، ویڈیروں اور طالے آزما لوگوں کے ہتھے چڑھ گئی۔یہ بات کیپٹن (ر) چوہدری منظور حسین نے نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م سے کہی جس کے نتیجہ میں غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہو تا گیا۔ ملک میں بوجہ سیاسی فقدان اقرباء پروری ، چور بازری غربت کی دلدل میں چلا گیا۔ جس سے ملک میں ہر پیدا ہو نے والا بچہ سوا لاکھ روپے قرضہ اپنی گردن پر سوار کر کے پیدا ہو رہاہے۔ اب جب کہ اپنی چوتھی نسل کے حوالے کرنا چاہتے ہیں ہر آنے والے حکومت گزشتہ حکومت کا رونا رو کر اپنے پانچ سالہ نااہلی کی کارکردگی کی وجہ سے ملک کو مزید بیرونی اور IMfکے قرضوں تلے دبا کر خیر آباد کہ کر چلی جاتی ہے ۔ اور ملکی ترقی کا پہیہ قرضوں کی ادائیگی میں چلا جاتا ہے ۔ جبکہ حکمران جماعت اربوں کی دولت کسی نہ کسی بہانے لوٹ کر بیرون ملک لے جانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں ۔ اور جب قانون کا شکنجہ اُن کی گردن تک پہنچتاہے تو اُنہیں ووٹ کا تقدس یاد آتا ہے۔حالا نکہ ووٹر کی طرف سے دیا جانے والا پانچ سالہ مینڈٹ دوران اقتدارنہ ہی ووٹر کی عزت محفوظ ، نہ ہی بچوں کی تعلیم کے لیے سکول ، نہ ہسپتال اور نہ ہی روز گار غرضیکہ کوئی بھی تحفظ نہیں ۔ستر سال کے بعد دستور پاکستان کی شک ناموس ختم نبوت پر حملہ ، مسجدوں سے لوڈ سپیکر پر آذان پر پابندی علماء پر فور شیڈول اور ممتاز قادری جیسے عاشق رسول کو تختہ دار پر لٹکانا حکومت کی ناہلی کا ثبوت ہے ۔ جس کی وجہ سے حکومت کو یہ دن دیکھنے پڑ گئے اگر اب بھی ووٹ کا صحیح استعمال نہ کیاگیا تو پچھتاوے کے سوا کچھ نہ ملے گا کیونکہ: خد ا نے آج تک اُس قوم کی حالت نہیں بدلی ۔ نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا ۔ آو سب مل کر ناموس رسالت کے تحفط کے لیے تحریک لبیک پاکستان کو ووٹ دے کر پاکستان کو مضبوط بنائے اور ظالموں لوٹیروں اور غاصبوں کا احتساب ووٹ کے زریعے کریں ۔