DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Abdul Rehman Mirza holds reception in Dodilli

دودہلی، جنرل کو نسلر عبدالرحمان مرزا کی رہائش گاہ پر عید ملن پارٹی کا اہتمام

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) ۔۔۔۔جنرل کو نسلر یو سی بھلاکھر عبدالرحمان مرزا کی رہائش گاہ دودہلی میں معززین علاقہ کے اعزاز میں ایک عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔ عید ملن پارٹی نے الیکشن کے موسم میں ایک سیاسی بیٹھک کی صورت اختیار کر لی۔ اس موقع پر جنرل کو نسلر عبدالرحمان مرزا، سابق کو نسلر حاجی صغیر احمد مرزا،مرزا نثار بیگ، ماسٹر علی اکبر، طارق شجاع، محمد شفیق عباسی، محمد تو فیق عباسی، عبدالخالق، نزاکت حسین نے سیاسی، مذہبی اور سماجی امور پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر ذاتی اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہو ئے عبدالرحمان مرزا کی قیادت میں مسلم لیگ( ن) کے ٹکٹ ہو لڈرز کی حمایت کا فیصلہ کیا گیا۔ معززین نے بدلتی سیاسی صو رتحال میں مشاورت کے سلسلہ کو جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا۔

کونسلر کونٹری( یو کے) نعیم اختر آف با غ جمیری عید منانے پاکستان پہنچ گئے

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) ۔۔۔۔برطانیہ کے شہر کو نٹری سے لیبر پارٹی کے کو نسلر نعیم اختر گزشتہ روز عید منا نے بر طانیہ سے اپنے آبائی علا قے با غ جمیری پہنچ گئے۔ نیو اسلام آباد آ ئیر پورٹ پر ان کے بھائی ویسم اختر اور دیگر دوست واحباب نے ان کا استقبال کیا۔ اس مو قع پر گفتگو کر تے ہو ئے انھوں نے کہا کہ آبائی علاقے میں عید منا نے کا مزہ اپنا ہی ہے اور اپنے وطن میں اپنے دوست واحباب سے مل کر دلی سکون ملتا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button