DailyNews

Huddersfield; Two killed in fatal accident in Pakistan

پاکستان جانے والی فیملی خوفناک ٹریفک حادثہ، دو بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے

برطانیہ کے شہر ہڈررز فیلڈ سے عید منانے کے لیے پاکستان جانے والی فیملی کو پاکستان کے شہر اوکاڑہ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ، جس کے نتیجے میں دو بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہڈرز فیلڈ کے رہائشی ماہرقانون و سیاسی، سماجی شخصیت مخدوم طارق محمود الحسن اِن دنوں عید منانے کے لیے اپنی فیملی کے ہمراہ پاکستان میں تھے کہ ان کو اوکاڑہ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ان کے دو بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جبکہ تیسرا بچہ اور کار ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے جو مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ مخدوم طارق محمود الحسن اور ان کی اہلیہ دوسری گاڑی میں ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے۔

Huddersfield; Makhdoom Tariq Ul Hassan was on holidays in Pakistan, His two sons were killed in fatal accident while 3rd one is in serious condition. Makhdoom Tariq Ul Hassan was traveling in different car with his wife.

 

Show More

Related Articles

Back to top button