DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; UC Manianda villagers back Raja M Ali

یوسی منیاندہ کے متعدد گاؤں کے افراد نے راجہ محمد علی کی بھر پور حمائیت کا اعلان

سابق ایم پی اے لیگی رہنماء راجہ محمد علی کا پلڑا بھاری ۔یوسی منیاندہ کے متعدد گاؤں کے سینکڑوں افراد نے چیئرمین چوہدری صداقت حسین کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کی بھر پور حمائیت کا اعلان کر دیا۔ہمارے علاقے میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے وہ چیئرمین چوہدری صداقت حسین کی وساطت سے سابق ایم پی اے راجہ محمد علی نے کیے ہیں انشاء اللہ ہمار ا ووٹ اورسپورٹ سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کی ہے ان خیالات کا اظہاریونین کونسل منیاندہ کے متعدد گاؤں کے معزین نے ایک بہت بڑے اجتماع کے دوران کیا اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل منیاندہ چوہدری صداقت حسین، جنرل کونسلر حاجی مالک حسین ، زکوۃ کمیٹی کے چیئرمین راجہ طاہر ، چوہدری ماجد حسین اور دیگر افراد موجود تھے ۔اس موقع پر موجود تمام افراد نے کہا کہ ہماری یونین کونسل میں ہمارے چیئرمین چوہدری صداقت حسین نے کرڑوں روپے کے ترقیاتی کام کر ائے ہیں جن میں نے انہوں نے اپنی یونین کونسل منیاندہ میں دو بڑی کارپٹ روڈیں کھڈ،دوبیرن اور چوآخالصہ ،سکرانہ روڈ17کروڑ،ڈنڈل سے گلہ راجگان1کروڑ35لاکھ،داؤدشاہ حقانی سے پڑی گالہ1کروڑ11لاکھ،یونین کونسل کے مختلف گاؤں میں گلیات اور واٹر بور کی مد میں 7کروڑ روپے اور یوسی کے مختلف سرکاری سکولوں کی چاری دیواری اضافی کمرہ جات کی مد میں 1کروڑ80لاکھ روپے کے ترقیاتی کام تمام ترقیاتی کاموں کے فنڈز سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کی طرف سے جاری کیے گئے ہیں۔معززین علاقہ نے کہا کہ ہم اہلیان علاقہ احسان بولنے والے نہیں ہیں احسان کا بدلہ احسان سے دیں اپنی یونین کونسل کے چیئر مین چوہدری صداقت حسین کی قیادت میں انشاء اللہ ہمار ا ووٹ اورسپورٹ سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button