DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Sain Shaban Farid address in Darkali Shershai

نیک اولاد والدین کیلئے صدقہ جاریہ ہے ،سائیں شعبان فرید کلیامی

شاہ باغ ، کلر سیداں ۔یاسر ملک ۔ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م ۔۔۔ نیک اولاد والدین کیلئے صدقہ جاریہ ہے ہمیں نبی کے بتائے ہوئے طریقوں پر عمل پیرا ہو کر اپنی زندگیاں گزارنی چاہیے نیک او صالح اولاد ہمیشہ والدین کی خدمت گزار ہوتی ہیں اللہ تعالیٰ ہمیں حقوق العباد پورے کرنے کی توفیق دے ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین دربار عالیہ کلیام شریف صاحبزادہ سائیں شعبان فرید کلیامی نے درکالی شیر شاہی کے رہائشی رہنما پاکستان تحریک انصاف راجا عاصم ریاض کی والدہ محترمہ مرحومہ کے ایصالِ ثواب کیلئے انعقاد پذیر دعائیہ مجلس میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ قرآن اللہ تعالیٰ کا نظام ہے اور قرآنی تعلیمات پر عمل کر کے ہم اپنے مسائل حل کر سکتے ہیں مجلس میں احسان الحق چشتی ، ساجد محمود قادری ، عقیل عابد وارثی ، راجا سعد ریاض ، محمد نوید چشتی ، حافظ و قاری آصف محمود ، حافظ سبیل چشتی نے بھی نعت بحضور سرور کونین پیش کیں دریں اثنا مجلس میں حافظ سہیل اشرف ملک امیدوار پی پی7، ممبران بلدیہ ساجد محمود بٹ ،چوہدری آصف منہاس ،راجہ حسن اختر ایڈووکیٹ، راجہ شاہد رشید ، چوہدری انیس ،ساجد محمود راجا ، نمبردار صغیر اختر راجا سمیت علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button