DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Khurshid Sehri holds reception in Bewal

برطانیہ سے آئے ہوئے بیول کے رہائشی خورشید سحری کی طرف سے دوست احباب میں عید ملن پارٹی کا اہتمام

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) برطانیہ مانچسٹر سے تعلق رکھنے والے بیول کے رہائشی خورشید سحری کی طرف سے اپنے دوست احباب کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں برطانیہ سے آئے ہوئے مشہور کرکٹر عتیق ہاشمی، نوید احمد، امجد محمود، افتخار وارثی سلاو، مبین ہاشمی، چوہدری عنصر محمود، عمر بشیر، نذیر احمد، صدر پاکستان پیپلزپارٹی یونین کونسل بیول حافظ عمران منظور، حاجی سعید، ساجد مغل کے علاوہ بہت سے دوستوں نے شرکت کی ۔ اس پارٹی کا اہتمام جبر روڈ بیول عمران ٹینٹ سروس میں کیا گیا تھا ۔ خورشید سحری نے تمام دوستوں کا شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔ تمام دوستوں نے مل کر کھانا کھایا اور لطف اندوز ہوئے ۔

بیول کے مشہور بزنس مین حاجی غلام فرید کے ایصال ثواب کے لئے محفل کا اہتمام

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) بیول کے مشہور بزنس مین حاجی غلام فرید کے ایصال ثواب کے لئے محفل ختم کا انعقاد ان کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں مسلم لیگی رہنما چوہدری فیاض اختر، چوہدری وحید آف ڈھیری، چوہدری عدنان فیاض، اظہر بھٹی، صوبیدار ریاض کے علاوہ عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کے لیے بخشش کی دعا کی- خصوصی دعا خطیب جامع مسجد ساہیں محمد جی حافظ شبیرساجد صاحب نے کی اور والدین کی عظمت پر بھی روشنی ڈالی

 

 

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button