DailyNewsHeadline

Pothwar.com and Punjab lancers announce 2018 Mela

پوٹھوار ڈاٹ کوم اور پنجاب لانسرز کی جانب سے برمنگھم میں میلے کی تقریبات کا اعلان

برمنگھم میں جولائی کے مہینے میں پوٹھوار ڈاٹ کوم میلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ میلہ پنجاب لانسرز کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ برمنگھم میں مورخہ سترہ جون کو ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں میلے کا اعلان کیا گیا۔ اس افتتاحی تقریب میں پنجاب لانسرز کی ٹیم، پوٹھوار ڈاٹ کوم ٹیم اور میلے کے سپانسرز،مہمانان خصوصی نے شرکت کی ۔

پوٹھوار ڈاٹ کوم ایگزیکٹو ٹیم کے انچارج حبیب رشید نے مہمانوں کا ویلکم کیا میلے کے افتتاح کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ سجادہ نشین دیوان حضوری بشندور نے کلام پاک پیش کیا۔راجہ عمر حیات نے سٹیج سیکریٹری کے فرائض سر انجام دئیے۔

پوٹھوار ڈاٹ کوم کمیونٹی میلہ مورخہ بائیس جولائی بروز اتوار وارڈ اینڈ پارک الم راک ، برمنگھم میں ہو گا۔میلے کے افتتاح کی اس تقریب کے مہمان خصوصی یوکے پاکستان چیمبرز آف کامرس کے چئیرمین حاجی محمد صدیق، معروف کاروباری شخصیت ناصر وارثی اور سماجی اور کاروباری شخصیت محمد زرین بھٹی تھے۔

مہمانان خصوصی نے اپنے اپنے خطابات میں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اور پوٹھواری کمیونٹی کو بھی میلے میں شرکت کرنے اور اسے کامیاب کرانے کی دعوت عام دی۔ ان کا کہنا تھا کہ پوٹھواری کمیونٹی کا ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے میں پوٹھوار ڈاٹ کوم کا بہت بڑا ہاتھ ہے اس لیے ہم سب کو بھی ایسے ایونٹس میں شامل ہو کر اپناتعاون فراہم کرنا چاہئیے۔

تقریب میں پنجاب لانسرز کی ٹیم سے چوہدری محمد منیر، چوہدری ضمیر، چوہدری پرویز، چوہدری گلزار، چوہدری گلبہار، چوہدری اصغر آف نمبل، چوہدری شکیل، پوٹھوار ڈاٹ کوم کے چیف ایڈیٹر مسرت عزیز، اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

پوٹھوار ڈاٹ کوم کے محمد نصیر راجہ اور پنجاب لانسرز کے چوہدری ارشد محمود نے تمام مہمانون کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے اپنے قیمتی وقت سے کچھ وقت نکال کر اس تقریب میں شرکت کی۔

Birmingham; Pothwar.com and Punjab lancers have announced Pothwar.com community mela at ward end, Alum Rock, Birmingham on 22nd July.

After successful mela in Watford last year Pothwar.com have joined with Punjab lancers and will hold mela in Birmingham this year.

A inauguration ceremony was held in Walsall, where guest of honour was Haji Ch M Sadeeq, Nasir Warsi and Mohammad Zareen Bhatti along with host of social and political personalities.

For more please watch the video.

 

Show More

Related Articles

Back to top button