DailyNewsGujarKhan

Businessman Haji Ghulam Farid passed away in Bewal

مشہور کاروباری شخصیت حاجی غلام فرید کو سپردخاک کر دیا گیا

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) بیول کی مشہور و معروف کاروباری شخصیت حاجی فرید صاحب کو نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا حاجی غلام فرید سابق ہیڈ ماسٹر عبدالحمید کے بھائی اور مسلم لیگی رہنما چوہدری نوید اور چوہدری وسیم کے والد محترم تھے مرحوم کی نماز جنازہ میں سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض، امیدوار برائے ایم پی اے چوہدری اشتیاق، چوہدری جاوید کوثر امیدوار برائے ایم پی اے، سابق ایم پی اے چوہدری افتخار وارثی ، چوہدری فیاض اختر، چوہدری توقیر اسلم ، ملک فیاض سندھو، چوہدری صفدر کونسلر، چوہدری خورشید ایڈوکیٹ، ساہیں منظور حسین، نمبردار سلیمان، مسلم لیگی رہنما چوہدری جمیل، چوہدری لطیف، چوہدری بشارت نور، چوہدری عدنان فیاض، چوہدری وحید اختر اور چوہدری شیراز وارثی کےعلاوہ سیاسی، سماجی شخصیات، صحافی برادری اور استاتذہ کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کے لیے بخشش کی دعا کی- 

 

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button