DailyNews

Oxford grooming gang: Six members jailed

آکسفورڈ سیکس گرومنگ سکینڈل میں ملوث گینگ کے چھ افراد کو 69برس سے زائد کی قید

بدنام زمانہ آکسفورڈ سیکس گرومنگ سکینڈل میں ملوث گینگ کے چھ افراد کو آکسفورڈ کراؤن کورٹ نے مجموعی طور پر 69برس سے زائد کی قید سنا دی۔ گینگ میں شامل افراد پر 1998سے 2005تک تیرہ سے پندرہ برس کی پانچ نابالغ لڑکیوں کے ساتھ زیادتی اور جنسی استحصال کے 20الزامات کا سامنا تھا۔ آکسفورڈ کراؤن کورٹ میں اس کیس کی باقاعدہ سماعت گذشتہ برس اکتوبر میں شروع ہوئی اور پانچ ماہ تک چلنے والی سماعت مارچ میں اختتام پزیر ہوئی۔ آٹھ رکنی گینگ کے دو ارکان کو اپریل میں سزا سنائی گئی تھی، جبکہ باقی چھ افراد کو منگل کے روز سزا سنائی گئی۔ دوران سماعت استحصال کا نشانہ بننے والے خواتین جو اس وقت نابالغ لڑکیاں تھیں نے اپنے ساتھ ہونے والی خوفناک زیادتی کی تفصیلات بتائیں زیادتی کا نشانہ بننے والی تمام لڑکیوں کا تعلق آکسفورڈ سے ہے جن کی شناخت قانونی وجوہات کی بنا پر ظاہر نہیں کی جا سکتی۔ متاثرہ لڑکیوں کے بیان کے مطابق انھیں گیسٹ ہاوسز ، مقامی پارکس، ٹیکسیوں، جھاڑیوں، سنسان مقامات حتیٰ کہ آکسفورڈ فٹبال کلب کے نزدیک کورٹ پیلس فارم پر اجتماعی اور انفرادی طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا۔ لڑکیوں کے مطابق ان کے ساتھ زیادتی سے قبل انہیں شراب اور منشیات بھی فراہم کی جاتی تھیں۔ بعض اوقات ایک ہی لڑکی کو ساتھ
کئی مرد باری باری جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے۔ پے در پے جنسی استحصال کے باعث وہ مختلف نفسیاتی بیماریوں کا شکار بن گئی ہیں۔ سزا کے تفصیلی فیصلہ کے مطابق آکسفورڈ کے علاقے ایفلی روڈ کے رہائشی 37سالہ عابد حسین کو جنسی زیادتی، زیادتی کی سازش، اور استحصال کے سات مختلف الزامات کے تحت عمر قید کی سزا سنائی گئی جس کی کم از کم مدت بھی بارہ برس ہو گی۔ وائکہیم روڈ، آکسفورڈ کے رہائشی 42سالہ معین السلام کو منشیات فراہم کرنے، جنسی زیادتی اور استحصال کے چار الزامات ثابت ہونے پر پندرہ برس اور نو ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ ڈیش ووڈ روڈ، آکسفورڈ کے رہائشی 39 سالہ کامیر اقبال کو جنسی زیادتی کے تین الزامات ثابت ہونے پر بارہ برس قید کی سزا سنائی گئی۔ 38 سالہ خالد حسین کو جو کہ آکسفورڈ کے علاقے ایش ہرسٹ وے کا رہائشی ہے ، جنسی زیادتی اور استحصال کے دو الزامات ثابت ہونے پر بارہ برس قید کی سزا سنائی گئی۔ بوڈلی روڈ آکسفورڈ کے رہائشی 48 سالہ اللّٰہ دِتّہ یوسف کو جنسی استحصال کے ایک الزام کے تحت ساڑھے سات برس قید کی سزا سنائی گئی جبکہ لٹل گرین لین برمنگھم کے رہائشی 38 سالہ حاجی خان کو جنسی زیادتی کی سازش میں ملوث کونے کے ایک الزام میں عدالت نے دس سال قید کی سزا سنائی۔ مقدمہ میں شامل دیگر دو افراد کو اپریل میں سزا سنائی جا چکی ہے جس کے مطابق بولٹن کے رہائشی 36 سالہ کامران خان کو لڑکیوں کے استحصال اور حبس بے جا میں رکھنے کے دو الزامات کے تحت آٹھ برس اور شریک مجرم 41 سالہ رحیم احمد جو کہ سٹارورتھ روڈ آکسفورڈ کا رہائشی ہے کو حبس بے جا اور جنسی استحصال کے دو الزامات ثابت ہونے پر بارہ سال قید کی سزا سنائی ہوئے تھے۔جج پیٹر روس نے ریمارکس دئیے کہ گینگ کا نشانہ بننے والی تمام لڑکیاں نوعمر اور کمزور تھیں جو مجرمان کی سفاکیت کا نشانہ بنیں۔ انھیں دھوکہ سے اپنے پاس بلایا جاتا اور شراب اور منشیات کا کلف دے کر اپنائیت کا جھوٹا احساس دلایا جاتا۔ جس کےباعث ان لڑکیوں کا مسلسل جنسی استحصال ایک معمول بن گیا یہ جرائم ان کی آئندہ کی زندگی پر بھی اثر انداز ہوتے رہیں گے۔ یہ یاد رہنا چاہئے کہ تمام مجرمان نے ان لڑکیوں کی زندگی برباد کرنے کے قبیح اور مکروہ عمل میں اپنا حصہ ڈالا ۔ اگرچہ کچھ مجرمان اس وقت نوجوان اور ناپختہ ذہن تھے تاہم جرم کی سنگینی کے باعث انھیں سخت سزا دینا ضروری ہے۔

Birmingham; A ‘PREDATORY and cynical’ gang which groomed and sexually abused young girls across Oxford has been jailed for a total of nearly 70 years.

The depraved grooming ring was convicted at Oxford Crown Court after a five-month trial which ended in March.
The verdicts and sentences in full:

-Assad Hussain, 37, of Iffley Road, Oxford, was convicted of two counts of indecent assault, three counts of rape and two counts of conspiracy to rape. He was cleared of one count of indecent assault. He was sentenced to life in prison with a minimum jail term of 12 years.
-Moinul Islam, 42, of Wykeham Crescent, Oxford, was convicted of two counts of indecent assault, one count of rape and one count of supplying cannabis to another. He was cleared of false imprisonment. He was jailed for 15 years and nine months.
-Kameer Iqbal, 39, of Dashwood Road, Oxford, was convicted of three count of rape. He was jailed for 12 years.
-Khalid Hussain, 38, of Ashhurst Way, Oxford, was convicted of one count of rape and count of indecent assault. He was cleared of another count of rape. He was jailed for 12 years.
-Alladitta Yousaf, 48, of Bodley Road, Oxford was convicted of one count of indecent assault. He was jailed for seven and a half years.
-Haji Khan, 38, of Littlegreen Lane, Birmingham, was cleared of one count of conspiracy to rape and one count of indecent assault. He is guilty of one count of conspiracy to rape. He was jailed for 10 years.

Show More

Related Articles

Back to top button