DailyNews

PTI Workers Protest In London For Not Giving Ticket To Atif Chaudhry

عمران خان کے کہنے پر برطانوی شہریت چھوڑی،ٹکٹ نہیں دیاگیا،عاطف چوہدری

برٹش پاکستانی تاجر عاطف چوہدری نے الزام عاید کیا ہے کہ انھوں نے 5 سال قبل قومی اسمبلی کا انتخاب لڑنے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کاٹکٹ حاصل کرنے کیلئے برطانوی شہریت ترک کی تھی اور مئی 2013میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے123 سے مسلم لیگ ن کے ملک پرویز کے مقابلے میں40 ہزار ووٹ حاصل کئے تھے لیکن اس مرتبہ اسے ٹکٹ نہیں دیا گیا۔ عاطف چوہدری کا کہنا ہے کہ وہ لندن واپس نہیں آیا اور پاکستان ہی میں کام کرتا رہا، اس نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے خود ان سے وعدہ کیا تھا اسے قومی اسمبلی کا ٹکٹ دیا جائے گا۔ عاطف چوہدری نے الزام عاید کیا کہ اسے ٹکٹ نہ ملنے کاسبب پارٹی میں گروپنگ ہے۔ انھوں نے الزام عاید کیا کہ جمشید اقبال چیمہ دوسرے حلقے سے آئے ہیں گزشتہ مرتبہ انھوں نے دوسرے حلقے سے انتخاب لڑا تھا میں مستقل اس حلقے میں کام کرتا رہا ہوں ٹکٹ میرا حق تھا۔ اختتام ہفتہ الفورڈ لین ایسٹ لندن میں عاطف چوہدری کے حامیوں کی جانب سے مظاہرہ بھی کیا گیا مظاہرین نے عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور عاطف چوہدری کو ٹکٹ دیں، ان کا کہنا تھا کہ عاطف چوہدری جیسے مخلص ورکر کو ٹکٹ دینے سے انکار پر عمران خان کے اس پیغام کے حوالے سے غلط تاثر قائم ہوگا کہ پی ٹی آئی تازہ خون اور نئے آئیڈیاز والوں کی
پارٹی ہے۔39سالہ عاطف چوہدری لندن میں کاروں اور ریئل اسٹیٹ کا کاروبار کر رہے تھے لیکن ان کے بقول انھوں نے عمران خان کے کہنے پر برطانوی شہریت ترک کردی اور پاکستان چلے گئے،

London; Furious Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) organized challenge in London for not giving gathering ticket to Atif Chaudhry, who left British nationality to partake in the general surveys.
The dissenters have requested PTI Chief Imran Khan to supplant Jamshed Iqbal Cheema.
Atif Chaudhry said he left UK and now he has no ticket and left in limbo.

 

Show More

Related Articles

Back to top button