DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Raja Younis gives full support to Ch Nisar Ali Khan in UC Lodhra

چوہدری نثار علی خان کی کامیابی کے لیے دن رات ایک کر دیں گے, راجہ یونس

شاہ باغ،کلر سیداں ۔یاسر ملک نمائندہ پوٹھوارڈ اٹ کو م ۔۔۔آمدہ الیکشن سیاسی شعبدہ بازوں کے لیے موت ثابت ہوں گے کوئی غلط فہمی کا شکار نہ ہو چوہدری نثار علی خان کی کامیابی کے لیے دن رات ایک کر دیں گے حلقہ پی پی 10کے عوام 25جولائی کو چوہدری نثار کے حق میں فیصلہ دیں گے ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین یونین کونسل لوہدرہ راجہ یونس نے نمائندہ اذکار سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ کل بھی چوہدری نثار کے ساتھ کھڑے تھے اور آئندہ بھی ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے کچھ لوگ غلط فہمیاں پھیلانے کی کوشش میں مصروف ہیں لیکن آمدہ الیکشن میں ان کو منہ کی کھانا پڑے گی چوہدری نثار نے اربوں کے فنڈز دیکر بلاتفریق علاقے کی خدمت کی یونین کونسل لوہدرہ میں کروڑوں کے میگا پراجیکٹ مکمل ہوئے لوگوں کے مسائل حل ہوئے ان کی زندگیاں آسان ہوئیں حلقہ پی پی 10چوہدری نثار علی خان کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ خوش آئند ہے کارکن پرجوش ہیں اور انکی کامیابی کے لیے دن رات ایک کریں گے الحمد اللہ میں آج مطمئن ہوں یونین کونسل بہت سارے کام مکمل ہوچکے ہیں تعمیر و ترقی یہ مشن آئندہ بھی جاری رہے گا ۔آمدہ الیکشن سیاسی شعبدہ بازوں کے لیے موت ثابت ہوں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button