DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Growing concern over law and order in Eastern Gujar Khan

شرقی گوجرخان میں ڈکیتیوں کا لامتناعی سلسلہ جاری

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،وقاص الرحمن وارثی سے)۔۔۔۔شرقی گوجرخان میں ڈکیتیوں کا لامتناعی سلسلہ جاری، ڈاکوو ں نے رات کے اندھیرے میں رہگیروں کو بھی لوٹنا شروع کردیا عوامی وسماجی حلقوں کا پولیس چوکی قاضیاں کے خلاف احتجاج ،فرض شناس پولیس آفسر تعینات کرنے کا مطالبہ،شرقی گوجرخان میں دن بدن جرائم کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے بالخصوص ڈکیت گینگ نے تو ڈھیرہی جمالیے یو نین کونسل سوئیں چیمیاں میں ایک ڈکیتی کی واردات جس میں دو خواتین نے سحری کے وقت سڑک کے ساتھ ہی واقع ایک گھر کے دروازے پر دستک دی اور اہل خانہ سے روزہ بند کرنے کے لیے پانی مانگا اور پھر پانی پینے کے بہانے گھر کے اندر داخل ہوگئیں جس کے بعد اپنے دیگر ساتھیوں کو بھی اندر بلا کر گن پوائنٹ پر پورے گھر کا صفایا کردیا جبکہ رات کے اندھیرے میں ڈاکوں نے بیول ،کلرروڈ پر ناکہ لگا کر سبزی لے جانے والی سوزوکی کو روکا اور ڈرائیور سے نقدی اور موبائل چھین لیے علاقہ میں روز بروز بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہوچکے ہیں بیول کے عوامی وسماجی حلقوں نے پولیس چوکی قاضیاں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اعلی حکام سے پولیس چوکی قاضیاں میں فرض شناس آفسر تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

Bewal; A Protest has been lodged in Eastern Gujar Khan after a family was robbed on a gunpoint in UC Sui Cheemian at Sehari. Qazian police have been badly criticised and authorities have been asked to take notice.

راجہ خرم پرویز ایم پی اے منتخب ہونے کے بعد  کسی بھی مقام پر نہ کو ئی ظلم مسلط ہونے دیں گے

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،وقاص الرحمن وارثی سے)۔۔۔۔پی پی پی تحصیل گوجر خان کے میڈیا سیکرٹری راجہ احسان الحق نے اپنے تحریری بیان میں کہا 2016اور 2017میں پی پی پی راولپنڈی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل راجہ خرم پرویز کی چائنہ میں ہونے والی سی پی ای سی کانفرنس میں پورے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بھرپور شرکت ان کی صلاحیتوں اور قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے صرف یہی نہیں بلکہ وہ نہ صرف پچھلے پندرہ سالوں سے عملی سیاست میں بلکہ پانچ سالوں سے لگاتار دن رات ایک کرتے ہوئے وہ تحصیل کے چپے چپے میں اپنی تمام تر ذاتی خواہشات اور مصروفیات کو پس پشت ڈال کر لوگوں کی غمی، خوشی میں ان کے پیش پیش اورہر لمحے سینہ بہ سینہ ان کے ساتھ کھڑے نظر آتے رہے ہیں۔ راجہ احسان الحق نے کہا میں وثوق سے کہتا ہوں آج جہاں تحصیل گوجر خان کی عوام سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو ان کی خدمات کے عوض انتہائی عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں وہاں وہ حلقہ PP-8سے راجہ خرم پرویز اور حلقہ PP-9سے چوہدری سرفراز خان کو بھی بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر وہ ثابت کریں گے کہ بطور ایم این اے وفاق کے معاملات راجہ پرویز اشرف اور صوبائی معاملات راجہ خرم پرویز اور چوہدری سرفراز خان بہترین طریقے سے سر انجام دینے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ راجہ احسان الحق نے کہا جس طرح سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اپنے دور اقتدار میں تحصیل گوجر خان کی تاریخی انداز میں خدمت کی اور بالخصوص اتنے اختیارات ہونے کے باوجود نہ تھانہ کچہری کی سیاست کو فروغ دیا نہ کسی قبضہ گروپ مافیا کی سرپرستی کی اسی طرح اپنے والد کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سو فیصد یقین سے کہتے ہیں راجہ خرم پرویز ایم پی اے منتخب ہونے کے بعد صوبائی معاملات میں غریب عوام کے سر پر ہاتھ رکھتے ہوئے ان کے ساتھ کسی بھی مقام پر نہ کو ئی ظلم مسلط ہونے دیں گے اور نہ ہی ان کے ہوتے ہوئے کسی کو جرات ہو گی کہ وہ تھانہ کچہری کی سیاست کو فروغ دے یا ناحق کسی کی زمین پر قبضہ کرے۔ 

پی ٹی آئی گوجرخان کا جارحانہ انداز میں وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،وقاص الرحمن وارثی سے)۔۔۔۔پی ٹی آئی گوجرخان کا جارحانہ انداز میں وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری۔سٹی کونسلرز، سابق ناظمین، وکلاء رہنماؤں سمیت سو سے زائد نامور شخصیات کی شمولیت پاکستان تحریک انصاف واضح اکثریت سے میدان مارے گی۔ چوہدری محمد عظیم گوجرخان کی باشعور عوام ثابت کریں گے کہ عمران خان ہی عظیم لیڈر ہے۔ چوہدری جاوید کوثرپاکستان تحریک انصاف گوجرخان کے صدر چوہدری محمد عظیم نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف گوجرخان سے تینوں سیٹیں جیت کر کلین سویپ کرے گی ان خیالات کا اظہار مرزا ثاقب بیگ جنرل کونسلر،ملک حمید احمد ایڈووکیٹ جنرل کونسلر، لیڈی کونسلرز سٹی غزالہ فاضل، لیڈی کونسلرز سٹی آپا سلیم اورسابق سٹی ناظم راجہ عبدالغفور کیانی، سابق ں ائب ناظم خان ظمیر احمد خان، ملک خالد مظہر ایڈووکیٹ سابق امیدوار برائے ایم پی اے، اور دیگر سو سے زائد ارکان کی شمولیت کے موقع پر امیدوار برائے قومی اسمبلی چوہدری محمد عظیم، امیدواران برائے صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر، ہارون کیانی، ملک الطاف حسین، چوہدری ساجد گجر نے کیا۔مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کے ورکرز کی پی ٹی آئی میں شمولیتی تقریب جلسہ میں بدل گئی اور پانچ ہزار سے زائد لوگوں نے شرکت کی، اس موقع پر صدر پی ٹی آئی شمالی پنجاب راجہ عامر محمود کیانی، وائس پریذیڈنٹ شمالی پنجاب راجہ طارق کیانی اور راجہ عبدالغفور کیانی نے بھی خطاب کیا اور عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی جدوجہد کے عزم کو دہرایا۔

نگران حکومت کے آتے ہی واپڈا کے تیور ہی بدل گی لوڈ شیڈنگ کا دورنیہ 12گھنٹے سے تجاوز کر گیا

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،وقاص الرحمن وارثی سے)۔۔۔۔نگران حکومت کے آتے ہی واپڈا کے تیور ہی بدل گی لوڈ شیڈنگ کا دورنیہ 12گھنٹے سے تجاوز کر گیا سحری اور افطاری کے وقت بھی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری روزہ دار گرمی سے بلبلا اٹھے تفصیلات کے مطابق بیول،بھڈانہ ، قاضیاں اور اس کے گردونواح میں مسلم لیگ ن کی حکومت کا دورنیہ ختم ہوتے ہی لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو ہو گیا ہیں سحری افطاری کے وقت بھی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہیں روزہ داروں کے صبر کا پیمانہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پارہ آسمان کو چھوتا نظر آتا ہیں عوامی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ 31مئی تک لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ نہ ہونے کے برابر تھا لیکن نگران حکومت کے بیٹھتے ہی لوڈ شیڈنگ کا دورنیہ 12گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا ہیں عوامی حلقوں نے اعلی احکام سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کروانے کا مطالبہ کیا ہے

محمد صابر رضائے الہی سے انتقال کر گئے اُن کو نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان تھتھی میں سپردخاک کردیا گیا

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،وقاص الرحمن وارثی سے)۔۔۔۔مسلم لیگ ن بیول کے صدر چوہدری مزمل حسین کے چچا اور معروف مسلم لیگی رہنما و ممتاز بزنس مین چوہدری فیاض اختر کے ماموں محمد صابر رضائے الہی سے انتقال کر گئے اُن کو نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان تھتھی میں سپردخاک کردیا گیا نماز جنازہ میں سابق ایم این اے راجہ جاوید اخلاص،چوہدری محمدریاض،چیئرمین او پی ایل چوہدری اشتیاق،ملک فیاض،چوہدری لطیف،سابق صدر آر یوجے چوہدری اخلا ق اور عوام کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button