DailyNews

Slough; Dua observed for late Ch Karamat Hussain of Bewal

چوہدری کرامت حسین مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ تقریب مدنی سنٹر لینگلے میں منعقد ہوئی

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) سلاو میں مقیم بیول موضع دہمیال کے رہائشی مشہور بزنس مین چوہدری اشتیاق اورچوہدری اخلاق کے والد چوہدری کرامت حسین مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ تقریب کا انعقاد مدنی سنٹر لینگلے میں ہوا جس میں سابق مئیر آف سلاو چوہدری شفیق احمد، حسن اختر، ظہور چھٹہ، کونسلر راجہ صفدر، سابق کونسلر ظفر عجائب ، چوہدری اصغر، چوہدری زبیر ، نزاکت بھٹی اور تکمیل صادق کے علاوہ لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی دعائیہ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا محترم ذوالفقارعلی وارثی صاحب نے اپنے خوبصورت انداز میں محفل کا آغاز کیا اور خصوصی دعا کی اسکے بعد تمام مہمانوں میں افطاری اورلنگر تقسیم کیا گیا

سلاو پولیس کی ڈرگ ڈیلروںکے خلاف کاروائی تین مرد اور عورتیں گرفتار

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) برطانیہ میں ڈرگ کی روک تھام کے لیے برطانوی پولیس نے چھاپے مارنا شروع کر دیے گزشتہ روز سلاو اور ونڈزر میں تقریبا ساٹھ کے قریب پولیس کی نفری نے تین گھروں پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں پولیس نے ونڈزر سے ایک پینتس سالہ خاتون اور ایک اکتیس سالہ مرد کو گرفتار کرلیا جو کلاس اے کی ڈرگ سپلائی کرتے تھے اسکے علاوہ سلاو لیزمر پارک سے بھی ایک بائیس سالہ خاتون ڈرگ ڈیلر کو گرفتار کر لیا جو کلاس بی ڈرگ کا کاروبار کرتی تھی ۔ ونڈزر سے ہی ایک اکتیس سالہشخص کو حراست میں لے لیا ۔ سلاو میں بڑھتی ہوئی ڈرگ کی مقدار کو قابو پانے کے لیے پولیس نے چھاپے مارنےشروع کر دیے ہیں پولیس نے عوام سے پرزور اپیل بھی کی ہے کے اگر کسی بھی شخص کو ڈرگ ڈیلروں کے بارے میں کوئی معلومات ہو تو فوری طور پر 101 پر رابطہ کریں ۔ 

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button