گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ چک بیلی خان میں موٹا گوشت 350روپے کی بجائے380رو پے فی کلو فروخت ہونے لگا حکومت کی جانب سے سال 2018کے لئے دیا گیا ریٹ 350روپے فی کلو ہے جبکہ بعض قصائی اسے380روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کر رہے ہیں380روپے فی کلو بیچنے والے قصائی محض ان30روپے اضافی پر اکتفا نہیں کرتے بلکہ ان گرانفروش قصائیوں پر حرام جانوروں کوذبح کر کے فروخت کرنے الزامات بھی ہیں حکومتی انتظامیہ کی جانب سے ریٹ کے کنٹرول اور حلال و حرام کی تحقییق کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جا رہی عوامی حلقوں نے انتظامیہ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے
چک بیلی خان کو گیس کی فراہمی کا عمل مکمل نہیں ہو سکا
گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ حکومتی مدت ختم ہونے میں صرف پانچ دن باقی رہ گئے ہیں لیکن چک بیلی خان کو گیس کی فراہمی کا عمل مکمل نہیں ہو سکا اگرچہ چک بیلی خان کو گیس کی فراہمی کا افتتاح سابق وفاقی وزیرِ داخلہ کئی ماہ پہلے کر چکے ہیں لیکن بات صرف فیتہ کاٹنے تک ہی محدود رہی ہے ابھی تک چک بیلی خان میں ایک چولہا جلانے کے لئے صرف ایک میٹر بھی نہیں لگایا جا سکا بلکہ آدھی آبادی تو صرف اس بات کو رو رہی ہے کہ ان کی گلیوں میں پائپ ہی نہیں ڈالے گئے عوامی حلقوں نے جناب چوہدری نثار علی خان صاحب سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ چک بیلی خان کو گیس فراہم کرنے کے معالے میں واقعی سنجیدہ ہیں تو وہ حکومتی مدت پوری ہونے سے قبل میٹر لگانے کا عمل شروع کروائیں۔
پنجاب کے ملازمین نے بھی بونس تنخواہیں دینے کا مطالبہ
گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ وفاقی ملازمین کو 3ماہ کی بونس تنخواہوں کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد پنجاب کے ملازمین نے بھی بونس تنخواہیں دینے کا مطالبہ کر دیا ہے پنجاب حکومت کے مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والے ملازمین نے کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب دونوں جگہوں پر ایک ہی جماعت کی حکومت ہے جو ایک طرف کے ملازمین کو 3ماہ کی بونس تنخواہ کا نوٹیفیکیشن جاری کر چکی ہے جبکہ وہ پنجاب کے ملازمین کو اس سے محروم رکھ رہی ہے حالانکہ پنجاب کے لوگ ایک طویل عرصہ سے ن لیگ کو اقتدار میں لا رہے ہیں ملازمین نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ن لیگ کے صدر جناب میاں شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ پنجاب کے ملازمین کو بھی 3ماہ کی بونس تنخواہیں دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے۔