DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Jabbar and Bewal press club merge as one

جبر اور بیول کے صحافیوں کا مشترکہ پریس کلب بنا دیا گیا

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممرا ز شیخ سے )۔۔۔۔جبر اور بیول کے صحافیوں کا مشترکہ پریس کلب بنا دیا گیا اس سلسلہ میں جبر اور بیول کے صحافیوں کا ایک اجلاس گزشتہ روز اسلام پورہ جبر میں منعقد ہوا جس میں شیخ محمد اخلاق، شیخ محمد ممراز، چوہدری مظہر حسین، ندیم رانا، مبین ہاشمی، شیخ محمد عابد، شاہد محمودمنگی، یاسین ہاشمی، چوہدری طاہر وسیم و دیگر نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ شرقی گوجرخان کے اہم علاقوں جبر اور بیول کا ایک ہی پریس کلب ہونا چاہئے اور سارے صحافیوں کو مل جُل کر کام کرنا چاہئے۔ اجلاس میں نئے پریس کلب کی متفقہ باڈی بھی تشکیل دے دی گئی جس کا صدر ندیم رانا، جنرل سیکرٹری شیخ محمد اخلاق،سینئر نائب صدر شیخ محمد عابد، نائب صدرممراز شیخ ، جوائنٹ سیکرٹری شاہد محمود منگی ، سیکرٹری اطلاعات یاسین ہاشمی ، فنانس سیکرٹری چوہدری طاہر وسیم دیگر ممبران میں چوہدری مظہر، مبین ہاشمی، راجہ نوید قاضیاں ،سلمان احمد بٹ ،ملک عرفان یونس، محمد آصف راجوشامل ہیں اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ نو منتخب عہدہ داران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں گے اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button