DailyNews

Azad Kashmir; Work to be carried out on Bhalot to Dadyal road

بھلوٹ تاڈڈیال جلال آبادروڈ چند دنوں میں تارکول ڈالنے کا کام شروع کیا جائے گا

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ 
ناصر محمود سونی اور دیگرسٹاف نے جدید مشینری سے بھلوٹ تاڈڈیال جلال آبادکامعانیہ کیا تفصیل کے مطابق SDOناصر محمود سونی اورمحمد ایوب دیگر نے بھلوٹ تاجلال آباد روڈ کا تفصیلی معانیہ کیا اور جدید مشینری سے کھلائی کر کے کنکریٹ کے معیار کو تسلی بخش پایا مذکور روڈ چند دنوں میں تارکول ڈالنے کا کام شروع کیا جائے گا عوام علاقہ نے بروقت روڑ تعمیر کرانے پر وزیر دفاع چوہدری مسعود خالد کی کوششوں کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کے آئندہ بھی تحصیل ڈڈیال میں سٹرکوں کی بہتری کیلئے اقدامات کریں گے

تعمیر وترقی کے کام حقیقی معنوں میں حلقہ ایل اے ون تحصیل ڈڈیال میں ہوتے نظر آرہے ہیں

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ 
تعمیر وترقی کے کام حقیقی معنوں میں حلقہ ایل اے ون تحصیل ڈڈیال میں ہوتے نظر آرہے ہیں جن کا تمام تر سہرا چوہدری مسعود خالدایم ایل اے حلقہ کو جاتا ہے۔ ان خیالات کااظہار محمد عمران نے کیا محمد عمران نے کہاکہ چوہدری مسعود خالد ایم ایل اے ڈڈیال حقیقی معنوں میں عوام ڈڈیال کی اسمبلی میں نمائندگی کررہے ہیں اور حلقہ ایل اے ون ڈڈیال میں بلاتخصیص ترقیاتی کاموں پر زور و شور سے کام جاری ہے اس وقت تک مین روڈ آڑہ جٹاں سے دھان گلی پل ، سنڈل کراس تا کٹھاڑ ،اس کے علاوہ بے شمار لنگ روڈز کی تکمیل کا کام ہوچکا ہے جبکہ پلاک پل تا آڑہ جٹاں، زمان چوک تا سیاکھ روڈ ، بھلوٹ تا آڑہ جٹاں اور بائی پاس پر کام جاری ہے جس سے عوام ڈڈیال کے ساتھ ساتھ چکسواری، پلاک، جرائی، پرائی، کالا ڈب، چوک صاحباں، راجدھانی، ناڑ سمیت دیگر علاقوں کے عوام کو آرام دہ سفری سہولیات دستیاب ہوں گی محمد عمران نے کہاکہ چوہدری مسعود خالد کا سابقہ دورحکومت بھی مثالی تھا انہوں نے کہاکہ مسعود خالداپنے حلقے کی ترقی کے حوالے سے ایک ویژن رکھتے ہیں ڈڈیال کے دریرانہ مسائل کو بڑی حد تک حل کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں جس پرعوام علاقہ ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button