DailyNews

Kahuta; Police take action four arrested for drug offences

پولیس تھانہ کہوٹہ کی سماج دشمن عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی چار اشتہاری گرفتار

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ 
پولیس تھانہ کہوٹہ کی سماج دشمن عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی چار اشتہاری گرفتار45لیٹر شراب اور پانچ ملزمان گرفتار کر لیے جبکہ 2ملزمان سے12بور رائفل اور 15گولیاں بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ جبکہ غیر قانونی سلنڈر بھرائی کرنے اور آتش بازی کرنے والوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ بشارت عباسی کی نگرانی میں پولیس تھانہ کہوٹہ کی مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ جس میں ایس آئی ندیم اختر، عبدالمجید، تنویر اشرف ، اے ایس آئی عامر صدیق، محمد حسیب و دیگر شامل تھے نے کاروائی کرتے ہوئے ۔مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری واجب علی، مقدس ، محمد شعبان ، محمد وسم کو گرفتار کر لیا۔ اسی طرح طاہر محمود واجد حسین ، محمد ظفیر، ذولفقار حیدر ، طاہر حسین سے 45لیٹر شراب بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ عوام علاقہ نے پولیس کی اس کاروائی کی تعریف کی اور کہا کہ کہوٹہ شہر اور گردونواح میں منشیات فروشوں نے نوجوان نسل تباہ کر دی ہے۔ اور سر عام چرس پوڈر اور شراب کی فروخت جاری ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس اُن مگر مچھوں کے خلاف ایکشن لے جو بڑی مقدار میں منشیات تھوک اور پرچون فروخت کرتے ہیں۔ تاکہ نوجوان نسل کو بچایا جا سکے۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button