گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔
یونین کونسل نڑالی کے موضع نڑالی میں شاہراہیں سکڑنے لگیں، دیہہ شاملات اور سرکاری اراضی پر ناجائز قابضین کا راج، گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کی عمارت خطرناک قرار اس کی مختص کی گئی جگہ کو کھائی میں تبدیل کردیا گیا، گاؤں کے رکھوالے ہی اس کے دشمن بن گئے، عوامی نمائندوں نے اس لیے آنکھیں بند کرلیں کہ ووٹ نہ ٹوٹ جائیں، مکین علاقہ کا عوامی نمائندوں سے مایوس ہوکر ڈی سی او راولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل کے موضع نڑالی میں ناجائز قابضین کا راج، موضع نڑالی اور اس کی داخلی آبادیوں کیال اور فریال میں بڑی سڑکیں سُکڑ کر گلیوں میں تبدیل، سڑکوں کے کنارے رہنے والوں نے ناجائز تجاوز کرتے ہوئے سڑکوں کو گھروں میں شامل کرلیا، گرلز مڈل سکول نڑالی کے لیے مختص کی گئی جگہ پر پہلے ناجائز قبضہ کیا گیا اور اس جگہ کو ناقابل استعمال بنانے کے لیے پوری منصوبہ بندی کے ساتھ گزشتہ روز مشینوں کے ذریعے مٹی اٹھا کر کھائی میں تبدیل کردیا گیا، مقامی عوامی نمائندوں نے جان بوجھ کر آنکھیں بند کررکھی ہیں ، انہیں ڈر ہے کہ اگر اس پر ایکشن لیا تو ان کے ووٹ ٹوٹ جائیں گے، عوام اور گاؤں کے رکھوالے ہی اس کو برباد کرنے پر تُلے ہوئے ہیں، مکین علاقہ کا کہنا ہے کہ ہم ووٹ دے کر اپنا اختیار اپنے نمائندوں کو سونپ چکے ہیں، مقامی عوامی نمائندوں نے ہمیں مایوس کیا ہے اس لیے ہم وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈی سی او ضلع راولپنڈی سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ عوامی شاہراہوں اور اراضی کی نشاندہی کراتے ہوئے ناجائز قابضین سے وا گزار کرائیں۔
تھانہ جاتلی کے علاقہ باہولے سے بکریاں غائب مالک کی جانب سے چوری کا شبہ ظاہر
گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ تھانہ جاتلی کے علاقہ باہولے سے بکریاں غائب مالک کی جانب سے چوری کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق راجہ افتخار سکنہ باہولے نے تھانہ جاتلی میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میری کالے رنگ کی دو بکریاں اور ایک بچے کو گھاس کھانے کے لیے کھولا شام کو جب گھر واپس نہ آئیں تو میں نے کافی تلاش کیں لیکن نہ مل سکیں پولیس نے رپٹ درج کر کے تلاش شروع کر دی
تھانہ جاتلی پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے مختلف کاروائیوں میں9لیٹر شراب اور 5عددکپییاں بر آمد
گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ تھانہ جاتلی پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے مختلف کاروائیوں میں9لیٹر شراب اور 5عددکپییاں بر آمد کر کے مقدمات درج تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ جاتلی ثنااﷲنیاز ی اور دیگر افسران اور اہلکاروں نے دوران گشت محمد رضوان سے 5لیٹر ،دلدار حسین سے 4لیٹر جبکہ عنصر محمود سے5کپی شراب برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے
حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گے کڑاکے کی گرمی سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا جن بھی بپھر گیا
گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گے کڑاکے کی گرمی سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا جن بھی بپھر گیا جاتلی ،سید ،رتیال ،دیوی اور گریڈ اسٹیشن جاتلی سے ملحقہ سینکڑوں دیہات میں پورا دن بجلی کی آنکھ مچولی مسجدوں میں پانی کے ٹینک خالی ،نمازیوں اور روز داروں کو شدید مشکلات کا سامنا سحری ،افطاری اور نماز تراویح کے اوقات میں بھی بجلی غائب اعلی احکام سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق کڑاکے کی گرمی سے پورا دن وقفے وقفے سے فیڈر ٹرپنگ کا سلسلہ جاری رہا جس سے مسجدوں میں لگی پانی کی ٹینک خالی ہونے سے نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا سحری ،افطاری اور نمازہ تراویح کے اوقات میں بجلی کا غائب رہنا معمول بن گیا شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان سے قبل بجلی کی صورتحال قدرے بہتر تھی لیکن جیسے ہی رمضان کا مہینہ شروع ہوا تو بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا جس سے حکومت کی جانب سے رمضان میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گے جس سے ہمیں شدید مشکلات کا سامنا ہے شہریوں نے اعلی احکام اس غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے
مندرہ چکوال روڈ کونٹ کے مقام پر کار بے قابو ہو کر بھیڑوں پر چڑھ دوڑی جس25بھڑیں زخمی
مندرہ چکوال روڈ کونٹ کے مقام پر کار بے قابو ہو کر بھیڑوں پر چڑھ دوڑی جس25بھڑیں زخمی جن میں سے 4موقع پر ہلاک 4کو ذبع کر دیا گیا جبکہ دیگر زخمی مالک کو ساڑھے سات لاکھ کا نقصان مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق گلاب شاہ ساکن راماں نے تھانہ جاتلی میں رپورٹ دج کراتے ہوئے بتایا کہ میں اپنی بھیڑوں کے ریوڑ کو کونٹ کے مقام پر واقع ایگریکلچر یونیورسٹی کے سامنے سے روڈ کراس کر وارہا تھا تو چکوال کی جانب سے آنے والی تیز رفتار کار AXH438جسے ڈرائیور اجمل انتہائی غفلت اور تیز رفتاری کے ساتھ چلا رہا تھا اس نے اپنی گاڑی ریوڑ پر چڑھا دی جس سے 4بھڑیں ہلاک 4کو ذبع جبکہ 17شدید زخمی ہو گئیں جن کی مالیت ساڑھے سات لاکھ روپے بنتی ہے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا