DailyNews

Charity Commission hails ‘British Muslims’ for charity fund raising

خیرات دینے میں برطانیہ میں مسلمان سب سے آگے ہیں- برطانوی چیرٹی کمیشن

لندن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) برطانیہ میں مسلمان خیرات دینے میں سب سے آگے ہیں اس وقت برطانیہ میں مسلمانوں کے تین سو زائد خیراتی ادارے ہیں جو زکوت دینے کے علاوہ دنیا بر میں قدرتی آفات میں مصیبت زدہ افراد کے لیےبھی رقم جمع کرتے ہیں خیراتی اداروں کی اتنی بڑی تعداد اس بناء پر ہے کے ام کے مختلف خاص امدادی شعبے ہیں اور دنیا کےمختلف ممالک میں خیراتی کاموں میں مصروف ہیں اسی طرح اسلامک ریلیف نے گزشتہ سال تیس ممالک میں پانچ لاکھ چھبیس ہزار افراد میں گیارہ ملین پاونڈ کی رقم تقسیم کی اسی طرح ایک اور ادارے مسلم ایڈ نے گذشتہ سال بنگلہ دیش میں پناہ گزیں روہنگیا مسلمانوں، شام ، غزہ اور دوسرے مصیبت زدہ ممالک میں ساٹھ لاکھ افراد کی امداد کی ایک لاکھ پچیس ہزار بازار افراد کو کھانا کھلایا اسی طرح سلاو اسلامک ٹرسٹ ڈاہمند روڈ مسجد کی طرف سے بھی بنگلہ دیش میں پناہ گزیں روہنگیا مسلمانوں کی بڑی مدد کی گئی صوفی محمد افضل کی سربراہی میں سلاوسے ایک ٹیم روانہ ہوئی تھی جنہوں نے اپنے ہاتھوں سے اپنے مسلمان بہنوں اور بھائیوں کی امداد کی – پچھلے سال آئی سی ایم نے جو جائزہ لیا اس کے مطابق مسلمان خیرات دینے میں سب سے آگے ہیں ہر مسلمان تین سو اکہتر پاونڈ فی کس خیرات کرتا ہے جب کے یہودی دو سو ستر اور عیسائی ایک سو اٹھہتر پاونڈ فی کس خیرات کرتے ہیں- برطانیہ میں چیرٹی کمیشن کے جائزہ کے مطابق گزشتہ سال برطانیہ میں مسلمانوںنے دس کروڑ پاؤنڈ کی زکوت دی 

London; British Muslims have been praised by the Charity Commission for donating vast amounts of money to good causes.

During the holy month of Ramadan, British Muslims as a whole have donated money at a rate of £38 per second during Ramadan, or £371 per individual over the year, the Commission said.

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button