Taxila; Nawaz Sharif is enemy of Pakistan, Ghulam Sarwar Khan
نواز شریف اینڈ کمپنی دین اسلام اور پاکستان کے سب سے بڑے دشمن ہے, غلام سرور خان
ٹیکسلا(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،مظہر حسین)۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سنیئر نائب صدر ورکن قومی اسمبلی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ نا اہل سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اینڈ کمپنی دین اسلام اور پاکستان کے سب سے بڑے دشمن ہے نواز شریف کا قومی سلامتی اداروں کے خلاف بیان دشمن ممالک کو خوش کرنے کے مترادف ہے جسکی بھرپور مزمت کرتے ہیں نواز شریف کے خلاف سخت سے سکت کاروائی ہونی چاہیے اور غداری کا مقدمہ چلنا چاہیے ادارے ملک کے ستون ہوتے ہیں لیکن نواز شریف نے ہمیشہ اداروں پر حملہ کرکے کمزور کیا آج تک ہندوستان ،مودی،راء،موساد کے خلاف کھبی کوئی بیان تک نہ دیا یہ ہمارے بچوں اور دھرتی ماں کا دشمن ہے بلکہ دین کے دشمنوں کا ایجنٹ ہے ان خیالات کا اظہار غلام سرور خان نے لوسر شرفو میں ایوب خان کے ڈیرے پر موجودہ علاقائی سیاسی صورتحال کے سلسلے میں مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے ممبر صوبائی اسمبلی ملک تیمور مسعود اکبر،ایوب خان،وائس پریذیڈنٹ واہ کنٹونمنٹ بورڈ حاجی امجد محمود کشمیری نے بھی خطاب کیا غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار علی خان کو سیاست میں لانے کی میں نے غلطی کی جس کی سزا آج تک بھگت رہا ہوں میری زندگی کا مشن 2نمبریوں کی سیاست کا خاتمہ ہے پارٹی قیادت کو بھی اگاہ کر دیا ہے جس حلقے سے چوہدری نثار الیکشن لڑے گا اس کا مقابلہ کر کے شکست فاش دوں گا اور اسکی گندی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کے لیئے دفن کر دوں گا غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار علی خان ڈرامے کر کے حلقہ63سے الیکشن لڑنے کی اپیلیں کرواتا رہا اور مشاورتی اجلاس میں ٹاوٹوں کی زریعے الیکشن لڑنے کی رائے لینے کے نام پر اپنی تعریفیں کرواتے رہے دوسری طرف ٹیکسلا واہ کے عوام کو بکاؤ مال کہتے رہے اور آج انھیں سے رائے لے رہے ہیں اور اخباروں میں جھوٹے سروے لگوا کر اپنی کامیابی کے خواب دیکھ رہے ہیں لیکن نثار کی گندی سیاست کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا اور چوہدری نثار مسلم لیگ ن کی ڈسٹبین بن چکی ہے اجلاس میں ماسٹر نثار علی خان،ملک اعجاز،ملک شاہد،میر ریاض کشمیری،حاجی فیاض،خالد خان،عارف خان ،آصف جہانگیر،یاسر سلیم،حسن شہزاد،بلال خٹک،بشارت علی،علی خان سمیت پارٹی کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ہم عطائیوں کے خلاف ہیں مگر عطائیت کے خاتمہ کی مہم کی آڑ میں ڈسپنسرز اور ٹیکنیشنز کو نشانہ بنانا کسی صورت ٹھیک نہیں
ٹیکسلا(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،مظہر حسین)۔۔۔۔
ہم عطائیوں کے خلاف ہیں مگر عطائیت کے خاتمہ کی مہم کی آڑ میں ڈسپنسرز اور ٹیکنیشنز کو نشانہ بنانا کسی صورت ٹھیک نہیں۔ ۔ پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن نے سپریم کورٹ کے احکامات کی آڑ میں قانون کو ہاتھ میں لے لیا حکومت اس امر کا نوٹس۔عطائیوں کے خلاف کارروائی کے دوران تالہ بند دوکانوں کو سربمہر کرکے اپنے ہی قانون خلاف ورزی کرڈالی۔پی ایچ سی سی ایکٹ2010بند دوکان کوسیل کرنے کااختیارنہیں دیتا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر پنجاب بھر میں عطائیوں کے خلاف مہم جاری ہے۔ عطائیت اور بلا لائسنس میڈیکل سٹورز کے خلاف بھرپورکاروائی ہونی چاہیئے ایسے لوگ کسی رعایت کے مستحق نہیں جبکہ عطائیوں کے خلاف کارروائی کا اختیار رکھنے والے پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن نے کارکردگی ظاہر کرنے کے لیے خلا ف قانون کارروائیاں شروع کردی ہیں۔پی ایچ سی سی نے پہلے سے بند اور تالہ لگی دوکانوں اور کلینکس کو سربمہر کرنا شروع کردیا ہے۔پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن پی ایچ سی سی ایکٹ2010کی سیکشن 4، سیکشن13کی کلاز 5سیکشن 28اور سیکشن 36کے تحت عطائیوں کے خلاف کارروائی کرتی ہے۔تاہم قانون کی یہ دفعات کمیشن کو کسی بھی صورت بند یا تالہ لگے یونٹس کو سربمہر کرنے کی اجازت نہیں دیتیں۔بلالائسنس میڈیکل سٹورچلاناجرم ہے، میڈیکل سٹور ز پر پریکٹس کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ڈرگ انسپکٹر ز کا عطائیت کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے ۔۔ بلاجواز کارروائیاں افسوس ناک ہیں۔ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے اہلکاروں نے مال بناؤ پالیسی پر عمل شروع کر رکھا ہے، کوالیفائیڈ افراد کو نشانہ بنانے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے
ماہ صیام شروع ہوتے ہی گراں فروشوں نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کر لیا
ٹیکسلا(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،مظہر حسین)۔۔۔۔
ماہ صیام شروع ہوتے ہی گراں فروشوں نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کر لیا ۔سبزی ، فروٹس ، گوشت و دیگر ضروریات زندگی غریب عوام کی پہنچ سے دور۔پرائس کنٹرول اتھارٹی غیر فعال ۔مقامی انتظامیہ سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ۔دکانوں ،تھڑوں اور ریڑھی والوں نے نرخنامہ ردی کی ٹوکری میں ڈال کرمن مانے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں۔ٹی ایم انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لوٹنے میں مشغول ۔ غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔تفصیلات کے مطابق ماہ صیام کے آغاز سے ہی ناجائز منافع خوروں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا اور سرکاری نرخنامہ جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے من مانے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں جبکہ ماہ مقدس کا آغاز ہوتے ہی غیر اسلامی ممالک میں بھی ماہ صیام کے احترام میں روزہ داروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئیعوام کو ریلیف دیتے ہیں جبکہ یہاں مسلمان ہی مسلمانوں کا گلہ کاٹنے میں مصروف ہیں جبکہ ٹی ایم اے انتظامیہ خاموش تماشائی بنی جیبیں گرم کرنے میں مشغول ہے عرصہ دراز سے ٹیکسلا شہر میں پرائس کنٹرول اتھارٹی کا کو ئی وجود ہی نہیں چیک اینڈ بیلنس کا سسٹم نہ ہونے سے گرانفروشوں کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے اور خودساختہ مہنگائی کاجن قابو سے باہر ہے جبکہ سیاسی و سماجی حلقوں نے بھی چپ سادھ لی ہے ،اہلیان علاقہ نے ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر ارباب اختیار سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے