DailyNews

Local authorties take action against fake milk supply

ڈڈیال میں غیر معیاری دودھ کی فروخت پر انتظامیہ ان ایکشن

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ 
ڈڈیال میں غیر معیاری دودھ کی فروخت پر انتظامیہ ان ایکشن شہر میں تمام دودھ فروشوں سے دودھ کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوا دیے لیبارٹری سے آنے والی رپورٹ کے مطابق غیر معیاری دودھ فروخت کرنے والے دودھ فروشوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی غیر معیاری دودھ کے فروخت کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی نائب تحصیلدار ڈڈیال راجہ زاہد کی صحافیوں سے گفتگو تفصیلات کے مطابق ڈڈیال میں پچھلے کئی دنوں سے عوامی شکایت تھی کہ ڈڈیال شہر میں دودھ فروشوں کی دوکانوں پر غیر معیاری اور پانی ملا دودھ فروخت کیا جا رہا ہے جس پر اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال چوہدری نعیم اختر کی ہدایت پر نائب تحصیلدار ڈڈیال راجہ زاہد نے شہر کے تمام دودھ فروشوں کی دوکانوں سے دودھ کے نمونے لے کر لیبارٹری میں ٹیسٹ کرنے کیلئے بھجوا دیے نائب تحصیلدار راجہ زاہد کا کہنا تھا کہ لیبارٹری سے آنے والی رپورٹ کے مطابق ہی تمام دودھ فروشوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی غیر معیاری دودھ فروخت کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دیں گے ایسے تمام افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں گے ۔

ڈڈیال پولیس کی بہترین کارکردگی اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ 
ڈڈیال میں کئی نوجوانوں کو منشیات کا عادی بنانے والا بدنام زمانہ منشیات فروش عبداللہ خان اور بد نام زمانہ موٹر سائیکل چور اور منشیات فروش عبدالحمید عرف لالی ڈاکو گرفتار ڈڈیال پولیس کی شاندار کاروائی عبدالحمید عرف لالی ڈاکو موٹر سائیکل چوری کا ماسٹر جبکہ عبداللہ خان نے کئی نوجوانوں کو منشیات کا عادی بنایا جن میں سے کئی لڑکے بعد میں منشیات نہ ملنے کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گئے دونوں پر ڈڈیال تھانہ میں کئی مقدمات درج ہیں دونوں جرائم پیشہ کے سفارشیوں کی پولیس پر دباؤ پولیس کو دھمکیاں اور بلیک میلنگ کی کوشش بھی ناکام ہونے پر ملزمان پر تشدد کی بے بنیاد افواہ پھیلا کر ایس ایچ او کے خلاف سازشیں شروع کر دی گئی عوام علاقہ ڈڈیال کا جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے کرنے پر ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال محمد شہزاد چوہدری کو خراج تحسین تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پولیس ڈڈیال محمد شہزاد چوہدری نے ڈڈیال میں منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن شروع کر رکھا ہے اس سلسلہ میں انہوں نے کئی منشیات فروش گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کیے گزشتہ دنوں انہوں نے بد نام زمانہ منشیات فروش عبداللہ خان ولد جان محمد ساکن افغانستان حال ڈڈیال جو کہ عرصہ سے ڈڈیال میں منشیات فروشی کرتا ہے اور اس کے خلاف تھانہ ڈڈیال میں کئی مقدمات بھی درج ہیں اطلاع پر پولیس نے ملزم کا تعاقب کرتے ہوئے اسے گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے چرس برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ ایک اور کاروائی میں عبدالحمید خان عرف لالی ڈاکو اپنے بھانجوں جو کہ ایک گاڑی کو جلانے کے الظام میں گرفتار ہیں کو ملنے تھانہ گیا تو وہاں موجود مدعی مقدمہ یوسف خان ولد فقیر خان جن کی گاڑی جلائی گئی تھی کو دھمکیاں اور لڑائی شروع کر دی پولیس کے بار بار تھانہ سے نکالنے کے باوجود لالی ڈاکو نے یوسف خان کو دھمکیاں دی تو یوسف خان کی درخواست پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے پابند سلال کر دیا بعد میں معلوم ہوا کہ گرفتار ہونے والا عبدالحمید خان مشہور زمانہ چور اور منشیات فروش امعروف لالی ڈاکو ہے جس پر تھانہ ڈڈیال میں کئی مقدمات بھی درج ہیں بعد ازاں دونوں جرائم پیشہ افراد کے سفارشیوں کی لائن لگ گئی اور پولیس پر مختلف قسم کے دباؤ ڈالنے کے بعد پولیس کو بلیک میلنگ اور دھمکیاں دینے پر بھی ملزمان کو چھوڑنے انکار کے بعد سفارشیوں نے ملزمان پر پولیس کے تشدد کی جھوٹی خبریں پھیلا دی عوام علاقہ ڈڈیال نے ڈڈیال پولیس کی بہترین کارکردگی اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button