Kahuta; Ten Lakh rps grant for Bhoon to Arri Syedan road works
بھون روڈ سے آڑی سیداں تک 10لاکھ کی گرانٹ
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
بھون روڈ سے آڑی سیداں تک 10لاکھ کی گرانٹ سے مین گلی کی ۔ اہل علاقہ کاوزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی،حافظ عثمان عباسی اوروائس چےئر مین یو سی ہوتھلہ اسد محمود ستی کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا۔ وائس چےئر مین یو سی ہوتھلہ اسد محمود ستی نے کام کا معانیہ کیا اور اس کو تسلی بخش قرار دیا ۔اس موقع پرمعروف سیاسی وسماجی شخصیت جنرل کونسلر راجہ گلزار احمد المعروف راجہ گلزاری ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید نذابت حسین شاہ اور دیگر افراد بھی موجودتھے ۔اسد محمود ستی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن2018میں شاہد خاقان عباسی بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگئے ہوتھلہ کو ایک ماڈل یو سی بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لاؤں گا انہوں نے کہا کہ 17کروڑ روپے کی لاگت سے گیس منصوبے پر کام ہوا جن علاقوں میں کام رہ گیا تھا ان میں بھی شروع ہے جبکہ 18کروڑ کی زاہد رقم کی لاگت سے آڑی سیداں تا دکھالی براستہ بھون لونہ سڑک کی تعمیر ہوئی ہے یو سی ہوتھلہ کے یہ دو بڑے منصوبے مکمل ہونے سے جہاں لوگوں کو گیس جیسی بنیادی سہولت میسر ہو گی وہاں پر دوں یونین کونسلوں میں سڑک کی تعمیر سے سفری سہولیات میں بھی آسانی ہوگی انھوں نے کہا کہ یونین کونسل کے مختلف علاقوں میں بھی کروڑوں کے منصوبے شروع ہیں انشا اللہ آگے بھی ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا انھوں نے کہا کہ گیس اور سڑکوں کیلئے کروڑوں روپے فنڈز مہیا کرنے پر ہم وفاقی وزیرشاہد عباسی ، حافظ عثمان عباسی کے انتہائی مشکور ہیں جہنوں نے اتنے خطیر فنڈز مہیا کر کیے اسد محمود ستی نے مزید کہاکہ عوام کی بلا تفریق خدمت میرا مشن ہے انشاء اللہ اپنی یوسی کی عوام کو مایوس نہیں کروں گا انہوں نے جو مجھ اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے اس کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا۔
کہوٹہ شہر میں کیلا300روپے درجن، آم250روپے کلو،آڑو250روپے،خوبانی300روپے،تربوز30روپے کلو،سیب200روپے،لیموں100روپے پاؤفروخت ہو رہے ہیں
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
رمضان کی آمد کے ساتھ ہی خود ساختہ مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آ گیا ۔دوکانداررحمتوں کے اس مقدس ماہ میں”سیزن “لگانے کے لیے غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے مفاد پر ست ٹولے متحرک ،گوشت ،مرغی ،اورفروٹ کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی راجہ مجیب اللہ المعروف ڈاکٹر منا، اشرف کیانی اور دیگر نے کہا کہ تمام اشیائیہ خوردو نوش کے دوکانداروں نے کہوٹہ انتظامیہ کو بلکل ہی نظر انداز کیا ہوا ہے جب دل کرتا ہے اپنی مرضی کے ریٹ لگاتے ہیں اوربیشتر دوکاندار تول میں بھی ہیرا پھیری کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کہوٹہ شہر میں کیلا300روپے درجن، آم250روپے کلو،آڑو250روپے،خوبانی300روپے،تربوز30روپے کلو،سیب200روپے،لیموں100روپے پاؤفروخت ہو رہے ہیں فروٹ کی قیمتیں اس وقت آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اگر غلطی سے کو ئی غریب لے بھی لے تو چند دوکاندار ایسے ہیں جو گندا فروٹ ڈال دیتے ہیں اوراگر کسی سے ریٹ پوچھو تو وہ بدتمیزی کو آ جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اے سی کہوٹہ ،فوڈز کے نمائندؤں سے فوری درخواست ہے کہ اپنے علاقے میں لوگوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کو روکیں ۔ اور فوری طور پر ایکشن لیا جائے۔
وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے اپنے حلقے کی عوام کو سخت مایوس کیا
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
آصف شفیق ستی ، بریسٹر ظفر اقبال چوہدری ، راجہ محمد شکیل کیانی اور دیگر نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کہا کہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے اپنے حلقے کی عوام کو سخت مایوس کیا ہے ۔جو توقعات انہوں نے لگائی تھیں ان سب پر پانی پھر گیا ہے ،حلقے کی عوام آج بھی بری طرع مسائل کا شکار ہیں ۔سوئی گیس کے جس منصوبے کو وہ اپنے نام سے منصوب کر رہے ہیں وہ پی پی پی کے دور کا منصوبہ تھا جسے وہ اپنے نام سے منصوب کر رہے ہیں صرف چند گلیاں اور سٹرکیں دینے کا نام مسائل کی کمی نہیں ہے نوجوان آج بھی ہاتھوں میں ڈگریاں اٹھا ئے دفاتر کی خاک چھا ن رہے ہیں کہوٹہ میں ایک اہم ادرہ ہونے کے باجود انہوں نے کہوٹہ کی عوام کے کوئی کوٹہ مختص ناں کرا سکے عوام آمدہ الیکشن میں اس کا حساب اپنی ووٹ کی پر چی سے لیں ۔ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیات آصف شفیق ستی امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ پی پی 57 ، پاکستان پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنماء بریسٹر ظفر اقبال چوہدری ، پی پی پی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد شکیل کیانی ،تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ المعروف ڈاکٹر مناء ، بزرگ سیاسی کارکن اشرف کیانی اور نوجوان سیاسی کارکن ملک عبدالقیوم نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن حکومت لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا بار بار اعلان کر رہی ہے کہ ہم نے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا ہے مگر وزیر اعظم پاکستان کے ذاتی حلقے کی یہ حالت ہے کہ10سے 12گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے وزیر اعظم پاکستان کے عہدے کے بعد اللہ ہی حافظ ہے اس کے بعد شاہد عباسی اور کس عہدے پر جاہیں گے کہ وہ اپنے حلقے کی عوام کے مسائل حل کر یں گے انہوں نے کہا آمدہ الیکشن میں حلقے کی عوام اپنی پر چی کی طاقت سے اپنا حساب لیں گے ۔