Imam Bari shrine phase 2 work to commence
بری امام کمپلیکس کے فیز ٹو پر جلد کام شروع کیا جا ئے۔
چیف کمشنر اسلام آباد آفتاب اکبر درانی نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو حکم دیا ہے کہ بری امام کمپلیکس کے فیز ٹو پر جلد کام شروع کیا جا ئے۔ یہ ہدایت ایک حالیہ اجلاس میں دی گئی جس میں سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ کے حکام نے شرکت کی۔ چیف کمشنر نے ہدایت دی کہ کمپلیکس کیلئے دستیاب فنڈ کو ا ستعمال میں لا یا جا ئے۔ اس وقت دس کروڑ روپے دستیاب ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سب سے پہلے زائرین کیلئے وضو خانے اور بیت الخلا ء تعمیر کئے جائیں۔ مردوں اور خواتین کیلئے الگ الگ تعمیر کئے جائیں ۔ سیپٹک ٹینکس بنا ئے جائیں ۔ اس وقت تما م ویسٹ براہ راست نالے میں جا ر ہا ہے، یہ نالہ راول ڈیم میں جا تا ہے ۔ سپریم کورٹ یہ حکم دے چکی ہے کہ روال ڈیم کے کیچمنٹ ایریا میں ما حولیاتی آلودگی کو روکا جا ئے ۔ ڈیم میں براہ راست فضلہ پھینکنے کو روکا جا ئے اور سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس لگا ئے جائیں۔