دوبیرن کلاں, تھانہ کلرسیداں کی حدودمیں بکری چور ایک بار پھر متحرک
Goat stolen from Doberan Kallan
سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔ تھانہ کلرسیداں کی حدودمیں بکری چور ایک بار پھر متحرک نامعلوم کار سوار دوبیرن کلاں کے رہائشی کی ہزاروں روپے کی مالیت کی بکریاں لے اڑے عوام علاقہ کا تھانہ کلرسیداں سے چیکنگ کا نظام موثر بنانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دوبیرن کلاں کے رہائشی راجہ ساجد محمود کی ہزاروں روپے مالیت کی بکریاں سوزکار میں سوار نامعلوم چوروں نے دوبیرن چوآ خالصہ موڑ سے اٹھا کر گاڑی میں ڈال کر کلرسیداں روڈ پر فرار ہو گے عوام علاقہ نے کہا دوبیرن کلاں اور گردنواح میں ایک بار پھر چوروں کا کار گروہ متحرک ہو گیا گزشتہ سال بھی کئی غریب لوگوں کی بکریاں کار سوار گروہ اٹھا کر لے گیا لیکن ان چوروں کا کوئی سراغ نہ لگ سکا عوام علاقہ نے تھانہ کلرسیداں سے مشکوک کار،سوزکی سواروں کی چیک پوسٹوں پر چیکنگ کا نظام موثر بنانے کا مطالبہ کیا ہے
جاز موبی لنگ کی ناقص سروس صارفین کے لیے درد سر بن گیا
سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔ جاز موبی لنگ کی ناقص سروس صارفین کے لیے درد سر بن گیا اکثریت نیٹ ورک تبدیل کرنے پر مجبور تفصیلات کے مطابق دوبیرن کلاں اور گردنواح میں چند مہینوں سے جاز موبی لنک کی سروس انتہائی خراب جارہی ہے صارفین ہیلپ لائن اور فرنچائز رابطہ کر کے اکتا چکے واضح رہے کہ دوبیرن کلاں اور گردنواح میں سب سے زیادہ تعداد جاز صارفین کی ہے پہلا ٹاور بھی جاز ہی کا لگا تھا لیکن اس کے باوجود سروس کا معیار انتہائی گر چکا ہے تھری جی اور فور جی تو درکنا عام کالز کی سروس بھی ٹھیک نہیں آرہی اکثر کال کی جائے تو متعلقہ صارف کے نمبر سے جواب ملتا ہے کہ مطلوبہ نمبر بند جا رہا ہے دوبیرن کلاں جاز کا ٹاور ہونے کے باوجود اتنی خراب سروس صارفین سے سخت زیادتی ہے کاروباری افراد کی اکثریت جاز استعمال کرتی ہے جو کہ اپنے رابطے بحال رکھنے کے لیے دوسرے نیٹ ورکس پر جانے کے لیے مجبور ہے صارفین نے موبی لنک ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد اس نقص کو دور کر کے بہتر سروس مہیا کی جائے
چوآ خالصہ ،سرصوبہ شاہ ،دوبیرن کلاں ،کنوہا اور دیگر شہروں میں رمضان کی آمد کے ساتھ ہی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیوں میں بے حد اضافہ
سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔ ماہ رمضان کے آتے ہی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی چوآ خالصہ ،سرصوبہ شاہ ،دوبیرن کلاں ،کنوہا اور دیگر شہروں میں رمضان کی آمد کے ساتھ ہی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیوں میں بے حد اضافہ ہو گیا جس کے باعث شہری پریشان ہیں انتظامیہ کی عدم توجہ کی وجہ سے مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا اس بابرکت مہینے میں سبزیاں اور پھل خریدنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہو گیا شہریوں نے حکومت اس برکت والے مہینے میں عوام کے لیے فرضی نہیں عملی اقدامات کرنے چاہیے پریس کلب چوآ خالصہ کی ٹیم نے دوکانداروں سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں منڈی سے کم ریٹ میں سامان ملے تو ہم مناسب منافع رکھ کر سیل کرتے ہیں لیکن جب ہمیں مہنگا سامان ملتا ہے تو اس کی ذمہ داری بھی ضلعی حکومت کی ہوتی ہے ہم چھوٹے دوکاندار اور تاجر ہیں لیکن ہمارے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے بڑے بڑے مگرمچھوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور مصنوعی قلت ختم کر کے حقیقی معنوں میں عوام کو ریلف دیں