گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔
نئی وردی کرتوت پرانے تھانہ جاتلی کرپشن کا گڑھ، اتھرا تھانیدار اسلم بٹ گلو بٹ بن گیا، ٹاؤٹ مافیا کا راج سائلین کا کوئی پرسان حال نہیں، درخواست کے بجائے گلوبٹ کی سائل کی جیب پر نظر ہوتی ہے،تھانہ جاتلی کے تمام معاملات نااہل اور کرپٹ تھانیداروں کے حوالے ایس ایچ او ایمپائرنگ کے فرائض انجام دینے لگے، اہلکاروں کی سستی اور کام چوری کے باعث ڈکیتی، زنا، چوری، قتل ، راہزنی اور ٹارگٹ کلنگ کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں ، تاحال کسی ایک بھی مقدمے میں کوئی مجرم گرفتار نہیں ہوسکا، سائلین کسی مسیحا کے انتظار میں، اسلم بٹ المعروف گلو بٹ جیسے رشوت خور افسر کے خلاف سیاسی و سماجی تنظیمیں سراپا احتجاج، مختلف مقدمات میں ملزمان اور مدعیان کو لاکھوں کا چونا لگانے اور ٹاؤٹ مافیا کی حوصلہ افزائی کرنے پر امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری ساجد محمود نے کہا ہے کہ متاثرین ہم سے رابطہ کریں ہم عوام کے ساتھ پولیس کے ناروا سلوک کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پولیس منشیات فروشوں کی پشت پناہی کررہی ہے اور ایس ایچ اوتھانہ جاتلی خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔