DailyNewsGujarKhan

Malkani Begum alleged declared dead 22 years ago passed away today

ملکانی بیگم اب حقیقی معنوں میں انتقال کر گئی

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ 
22سال قبل مقتولہ قرا ر دئے جانے والی ملکانی بیگم اب حقیقی معنوں میں انتقال کر گئی جو اس کی طبعی موت تھی ملکانی بیگم کی نمازِ جنازہ چک بیلی خان کے نواحی موضع لڈوہ میں ادا کی گئی آج سے 22سال قبل موجودہ ن لیگی رہنما اور سابق وفاقی وزیرِ داخلہ کے سیاسی مخالفین ملک امیر خان اور سابق چئیر مین یونین کونسل رائیکا میرا ملک محمد تاج سمیت 6افرادپرمورخہ2-12-1996کو ملکانی بیگم کے اغوأ اور قتل کا مقدمہ نمبر711 درج کیا گیا کسی اور کی لاش تھانہ ڈھڈیال کے علاقہ سے برآمد ہوئی جسے ورثا نے ملکانی قرا ردیا اور نمازِ جنازہ ادا کر کے دفن کیا تمام رسومات ادا کیں مذکورہ افراد تین سال تک جیل میں بھی رہے31-05-2001ء کو عد الت نے انہیں ملنے والی لاش کے ملکانی بیگم کی بجائے 20/25سالہ کنواری لڑکی ہونے کی میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر بری کر دیا 2006ء میں ملکانی بیگم گجرات کے علاقے سے چوری کے مقدمے میں گرفتار ہو گئی اس وقت تک ملزمان بے چارے جیل کاٹ چکے تھے اصل ملکانی بیگم گھر واپس اپنے ورثأ کے پاس پہنچ چکی تھی ملک امیر خان وغیرہ نے ملکانی بیگم سمیت24افراد پر ہرجانے کا مقدمہ کیا عدالت نے24لاکھ کی ڈگری کر دی اور اب 14مئی کو سول جج راولپنڈی نجیب اللہ خان کی عدالت سے ملکانی بیگم کی گرفتاری کے وارنٹ بھی گرفتاری جاری ہو چکے تھے لیکن اب ملکانی بیگم حقیقی طور پرانتقال کر گئی ہے اور مورخہ18-05-2018 کو اس کی نماز جنازہ ادا کر کے اس کی تدفین کر دی گئی ہے اس طرح ملکانی بیگم شاید وہ منفرد عورت ہے جس کی قبل از مرگ اور بعد از مرگ دوبار نماز جنازہ ادا کی گئی اور 22سال بعد پھر سے اسی طرح دعائے مغفرت کی جا رہی ہے جیسے 22سال پہلے ہوئی تھی ملک امیر خان نے داد رسی کے لئے دی گئی درخواستوں میں کئی بار اس مقدمہ کو چوہدری نثار علی خان کی ایما قرار دیا لیکن کسی بھی جگہ پر اس سوال کا جواب تلاش کرنے کی کوشش نہیں کی گئی 

Show More

Related Articles

Back to top button