DailyNews

Kahuta; Narala villagers pray for PM

موضع نڑالہ کے پانچ گاؤں کے معززین نے کونسلر سیدصداقت شاہ کی موجودگی میں شاہد خاقان عباسی کے حق میں دعائے خیر

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
موضع نڑالہ کے پانچ گاؤں کے معززین نے کونسلر سیدصداقت شاہ کی موجودگی میں شاہد خاقان عباسی کے حق میں دعائے خیر ۔ہر الیکشن کی طرع آمدہ الیکشن میں بھاری اکثریت کامیاب کر نے کا عزم ۔ نڑالہ کی کیانی برادری کے معززین اور دیگر نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبر کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اس کی سختی سے تردید کی ۔ہم مسلم لیگی ہیں جب سے شاہد خاقان عباسی الیکشن لڑھ رہے ہیں اس وقت سے ان کو ووٹ دے رہے ہیں پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا سوال ہی نہیں پیداہم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ تھے اس کے ساتھ ہیں اور ان کے ساتھ ہی رہیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار موضع نڑالہ کی کیانی برادری کے معززین نے علاقے کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت کونسلر سید صداقت حسین شاہ کی موجودگی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حاجی محمد ریاض ، حاجی محمد اسحق،راجہ غضنفر کیانی ،ممتاز کیانی عرف تاجی ، شاہد کیانی ،نمبردار حنیف کیانی ،قمر الزمان کیانی ،فاروق عظیم کیانی ،راجہ محمد سعید کیانی،محمد حنیف ستی ، محمد علی ستی ،محمد بشیر ستی ،محمد عبد الرشید ستی ،عابد ستی ،ظفر ستی ، راجہ فیاض ،ندیم اختر ستی،حاجی جاوید اخترستی ،محمد ظریف ستی ،محمد حمید ستی،محمد تنویر ستی ،طارق ستی ،راجہ قدرت اللہ ،حاجی پر ویز،عنصر محمود ،راجہ یسین، ،اصغر ، الیاس ،شبیر احمد حاجی سرور ،حاجی بشارت ،اقبال ، محمد اکرم،حاجی محبوب ، راجہ بنارس دھمیال راجپوت ،سید رجب حسین شاہ ،ظفر حسین شاہ،اخلاق حسین شاہ ،رخمت حسین شاہ ،نور حسین شاہ ،شبیر حسین شاہ ،تبیر حسین شاہ،فخرعباس شاہ ،اظہر حسین شاہ ،مٖظفر حسین شاہ حسین ، نیاز حسین شاہ ،سبطین نقوی علی شاہ سمیت دیگر اہلیان علاقہ موجود تھے ۔ اپنے خطاب میں معروف سیاسی وسماجی شخصیت کونسلر سید صداقت حسین شاہ نے کہا کہ ہم اہلیان علاقہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ،معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی ،وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی اور سید نذابت حسین شاہ کا شکر یہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہم اہل علاقہ کا سب سے دریرنیہ مسلہ بر ساتی نالے پر پل کی تعمیر اور سوئی گیس کو حل کیا ہم اہل علاقہ ان کا یہ احسان ساری زندگی نہیں بھلا سکتے ہیں ۔انشاء اللہ آمدہ الیکشن میں ہم شاہد خاقان عباسی کو ایک مر تبہ پھر بھاری اکثریت سے کامیابی دیلاہیں گے ۔

انڈس کالج کہوٹہ کی تیسری سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کا ہونا بھی انتہائی ضروری ہے انڈس کالج کہوٹہ نے اس پسماندہ علاقہ میں تعلیمی میدان میں اہم کردار ادا کیا جس محنت اور لگن کے ساتھ یہ ادارہ پرنسپل محمد آصف غوری کی قیادت میں طالب علموں کا مستقبل سنوارنے کی جدوجہد کر رہا ہے وہ قابل تعریف ہے اس ادارے میں تعلیم کے ساتھ ساتھ طالب علموں کی بہترین تربیت بھی کی جاتی ہے ان خیالات کا اظہار انڈس کالج کہوٹہ کی تیسری سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سٹی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی، وائس چےئر مین ایم سی کہوٹہ ملک غلام مرتضیٰ ، پروفیسر حبیب گوہرو دیگر نے کیا انھوں نے طالب علموں کو پیغام دیا کہ ہمیں آگے بڑھنا ہے تعلیم کے حصول کے لیے جدوجہد کرنی ہے تاکہ ہم قائد اعظم کی جیتی جاگتی تصویر اور علامہ اقبال کے خوابوں کی تصویر بن سکیں۔ انھوں نے کہا کہ پرنسپل محمد اصف غوری نے تین سالوں میں جس قدر محنت کر کے کالج کے معیار کو بلند کیا وہ خراج تحسین کے لائق ہے ۔پرنسپل محمد آصف غوری نے کہا کہ یہ ادارہ تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہے کیونکہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے بہترین صحت کا ہونا بھی بے حد ضروری ہے یہاں بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ بہترین تربیت بھی کی جاتی ہے انھوں نے کہا کہ پچھلے امتحانات میں انڈس کالج کے طاللب علموں نے بہترین پوزیشنز حاصل کی۔ پرنسپل انڈس کالج آصف غوری اور سٹاف حسن ظہیر راجہ، ملک عنایت ، ادریس ہاشمی، محمد ضیاع، محمد عدنان و دیگر نے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا سٹیج سیکرٹری کے فرائص حسن ظہیر راجہ نے ادا کیے اخر میں انڈس کالج کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

رمضان المبارک کا مقدس ماہ ہمیں اخوت اور برداشت کا سبق دیتا ہے

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
ماہ رمضان کے حوالے سے راجہ عمران وحید ،راجہ سعید احمد ، عبد الحمید مغل ، راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ ، راجہ علی اصغر اور عاصی جنجوعہ نے کہا کہ صرف بھوکا پیاسا رہنا
روزہ نہیں بلکہ روزہ آنکھ ،کان ،زبان اور دل کا بھی ہوتا ہے رمضان المبارک کا مقدس ماہ ہمیں اخوت اور برداشت کا سبق دیتا ہے۔ اس ماہ میں اپنے اردگرد عزیز و اقارب میں غریب بہن بھائیوں کا خصوصی خیال رکھنا چاہیے۔ کیونکہ ہمارا دین بھی ہمیں یہی سبق دیتا ہے۔ ان خیالات کااظہارمعروف مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات راجہ عمران وحید آف لونہ ،معروف مسلم لیگی رہنماء راجہ سعید احمد ، وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبد الحمید مغل ، ممتاز مسلم لیگی رہنماء راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ ، معروف مسلم لیگی رہنماء راجہ علی اصغر اور مسلم لیگ یوتھ ونگ رہنماء عاصی جنجوعہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ روزہ رکھنے کا ہر گز یہ مقصد نہیں کہ آپ روزہ رکھ کر اللہ تعالی کی عبادت سے غافل ہو جائیں اس کا ذکر نہ کریں جھوٹ بولیں یا سارا دن سو کر گزاریں صرف بھوکا پیاسا رہنا روزہ نہیں بلکہ روزے کی حالت میں مومن صبح سے شام تک کوئی شے نہیں کھاتا پیتا روزہ آنکھ ،کان ،زبان اور دل کا بھی ہوتا ہے روزے کی حالت میں کسی کا دل نہ دکھائیں کسی کو گالی نہ دیں بلکہ نماز پڑہیں قرآن پاک کی تلاوت کریں ذکر از کار کریں اگر یہ تمام کام کرتا ہے تو حقیقی معنوں میں یہ روزہ ہے کیونکہ اللہ تعالی کو انسان کی بھوک پیاس کوئی غرض نہیں وہ تو آپ کے اعمال کے بدلے میں آپ کو جنت یا دوزخ کا حقدار بنائے گا انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک عبادتوں کا مہینہ ہے اس ماہ میں آپ جتنی نیکیاں کرتیں ہیں اس کا اجرو ثواب آپ کو کئی گنازیادہ ملتا ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ اس ماہ مقدس میں زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کر کے اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کی جائے۔

یکم رمضان المبارک کہوٹہ میں مہنگائی کا طوفان امنڈ آیا ۔کھانے پینے کی اشیاء اور فروٹ غریب روزے دار کی خرید سے دور

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
یکم رمضان المبارک کہوٹہ میں مہنگائی کا طوفان امنڈ آیا ۔کھانے پینے کی اشیاء اور فروٹ غریب روزے دار کی خرید سے دور ۔ انتظامیہ بھی “AC”والے کمرے میں مزے لینے لگے ۔دوکاندار غریب عوام کو کھنڈی چھری سے ذبح کر نے لگے ۔فروٹ کا ریٹ پوچھتے ہی غریب روزے دار پرشان۔پانی سے روزہ افطار کر نے پر مجبور۔ ذخیرہ اندوزوں نے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں دگنی کر دیں کہوٹہ میں بھی لوٹ مار عروج پر ضلعی انتظامیہ گرانفروشوں کے خلاف مؤثر کاروائی کرنے سے علاقے کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ المعروف ڈاکٹر مناء،راجہ محمد شکیل کیانی، بزرگ سیاسی شخصیت اشرف حسین کیانی کا شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق تحصیل انتظامیہ کہوٹہ کی مبینہ چشم پوشی کے باعث کہوٹہ بازار اور فروٹ سبزی منڈی میں ناقص پھل،سبزیاں ،پکوڑے ،سموسے ،دہی بھلے انتہائی مہنگے داموں فروخت کئیے جا رہے ہیں کسی بھی دکاندار کے پاس ریٹ لسٹ موجود نہیں ہوتی اور نہ ہی ریٹ لسٹ پر عمل درآمد کروایا جا تا ہے عام دنوں میں فروخت ہونے والے پھل سبزیاں و دیگر اشیائے خوردونوش رمضان المبارک کے ساتھ ہی دگنے نرخوں پر فروخت ہو رہے ہیں مگر انتظامیہ کی طرف سے تاحال کسی قسم کے اقدامات نہ کئیے گئے صارفین راجہ مجیب اللہ المعروف ڈاکٹر مناء،راجہ محمد شکیل کیانی، بزرگ سیاسی شخصیت اشرف حسین کیانی و دیگر افراد نے کمشنر راولپنڈی سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button