DailyNewsGujarKhan

Even close friends have deserted Raja Javed Ikhlas, Raja Javed Ashraf

راجہ جاوید اخلاص کو اب ان کے دیرینہ دوست بھی چھوڑ رہے ہیں, راجہ جاوید اشرف

اسلامپورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوممراز شیخ سے )۔۔۔۔پیپلز پارٹی تحصیل گوجرخان کے سرپرست اعلیٰ راجہ جاوید اشرف نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے میگا پروجیکٹس پر تختیاں لگانے والوں کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے کہ انہوں نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں تحصیل گوجرخان میں کیا کیا پچھلی صفوں میں بیٹھنے والوں نے تحصیل گوجرخان کی عوام کے لیے کوئی نمایاں منصوبہ نہ لا سکے انہوں نے کہا راجہ جاوید اخلاص کو اب ان کے دیرینہ دوست بھی چھوڑ رہے ہیں (ن) لیگ کی منتخب قیادت کو پارٹی کارکنوں کی اہمیت کا پتہ ہی نہیں پرانے اور نظریاتی کارکنوں کو دیوار کے ساتھ لگا کر من پسند لوگوں کو نوازہ جا رہا ہے انہوں نے کہا راجہ پرویز اشرف کے مختصر عرصہ دور اقتدارمیں تحصیل گوجرخان میں انڈر پاس ،پاسپورٹ آفس جیسے نمایاں منصوبے لائے گی جو پیپلز پارٹی کی اعلیٰ کارکردگی ہے اور اس کی مثال سیاسی مخالفین بھی دے رہے ہیں انہوں نے مزید کہا عوام کو باخوبی علم کی حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کر نے والی واحد پیپلز پارٹی کی جماعت ہے جس کو عوام آئندہ جنرل الیکشن میں واضع اکثریت سے کامیابی دلوائیں گئے ۔

ملک دشمن کو ملک سے نکالا جائے,جنرل کونسلر یونین کونسل قاضیاں راجہ جلیل احمد

اسلامپورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوممراز شیخ سے )۔۔۔۔جنرل کونسلر یونین کونسل قاضیاں راجہ جلیل احمد نے کہا ہے کہ سابق نااہل وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ملک کی سلامتی کو داوپر لگا دیا ہے نواز شریف پاکستان کے لیے سیکیورٹی رسک ہیں نواز شریف کو بھارت اور دیگر ملک دشمن عناصر کی پشت پناہی حاصل ہے میاں محمد نواز شریف نے دنیا میں پاکستان کی فوج اور قوم کو رسواء کرنے کے لیے جو بیان دیا ہے وہ ناقابل قبول ہے بھارت آج پاکستانی قوم کے خلاف زہر افشانی کر رہا ہے جس کی بڑی وجہ نواز شریف کا حالیہ بیان ہے بھارت کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے انہوں نے کہا نواز شریف کے پاکستان کے خلاف انٹرویو نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اختساب عدالت سے اپنے آپ کو بچانے کے لیے دھرتی ماں کا بھی سودا کر سکتے ہیں انہوں نے کہا نااہل وزیر اعظم ملک دشمنی پر اتر آئے ہیں مزکورہ امر کی کوئی بھی محب وطن پاکستانی اجازت نہیں دے سکتا انہوں نے مزید کہا نواز شریف غدار ہے اور ملک دشمن کو ملک سے نکالا جائے یا اس کو ملک دشمن ایجنڈے پر کام کرنے کے جرم میں پابندسلاسل کر دیا جائے ۔

ماہ رمضان برداشت ایثار اور احساس کا سبق دیتا ہے ,شیخ عبدالقدوس

سلامپورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوممراز شیخ سے )۔۔۔۔تحریک منہاج القرآن کے رہنماء شیخ عبدالقدوس نے کہا ہے کہ ماہ رمضان برداشت ایثار اور احساس کا سبق دیتا ہے رمضان مبارک غریبوں کی مدد کا درس دیتا ہے اس موقع پر غریبوں کا خیال رکھنے سے اللہ تعالیٰ خوش ہو تا ہے ہمیں اپنی خوشیوں میں مستحق لوگوں کو ضرور شامل کرنا چاہیے انہوں نے کہا رمضان مبارک ہماری زندگیوں کا اسلامی سانچے میں ڈلنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے روزہ محض بھوکا پیاسا رہنے کا نام نہیں بلکہ عبادت الہی کے ساتھ ساتھ دوسروں کا احساس کرنے کانام ہے ماہ صیام کا حقیقی فلسفہ یہی ہے کہ معاشرے میں رہنے والے دوسرے افراد کی ضروریات کا بھی خیال رکھا جائے انہوں نے مزید کہا رمضان مبارک اپنی تمام تر برکتوں کے ساتھ ہمارے پاس آیا ہے اور یہ ہم پر اپنے رب کا خاص فضل و کرم ہے کہ اس نے ایک مرتبہ پھر ہمیں یہ موقع دیا ہے کہ ہم رمضان مبارک کی برکتوں سے فیض یاب ہو سکیں ۔

Show More

Related Articles

Back to top button