Chaklala cantonment board announces 1661.450 Ml Rps budget
چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ نے 1661.450ملین روپے کے ٹیکس فری بجٹ کی منظوری
چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ نے آئندہ مالی سال 2018\19کیلئے 1661.450ملین روپے کے ٹیکس فری بجٹ کی منظوری دیدی ، ملازمین کی تنخواہوں اور الائونسز کیلئے 527.690ملین روپے جبکہ متفرق اخراجات 481.900ملین روپے مختص کئے گئے ہیں ، ترقیاتی کاموں کیلئے 420ملین روپے جن میں مجوزہ راحیل شریف میڈیکل کالج کی تعمیر کیلئے 300ملین روپے مختص کئے گئے ہیں ۔بدھ کو چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کا اجلاس صدر کنٹونمنٹ بورڈ بریگیڈئر شہزاد تنویر کی زیر صدارت ہوا، جس میں وائس پریذیڈنٹ راجہ عرفان امتیاز ، سی ای اومحمد اسحٰق ملک، منتخب اور نامزد ممبران نے شرکت کی،اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی اتفاق رائے سے منظوری دی گئی، بجٹ اجلاس کے حوالے سے وائس پریذیڈنٹ راجہ عرفان امتیاز نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کیلئے ملازمین کی تنخواہوں وغیرہ کیلئے 527.690ملین روپے، کنٹینجنسی کی مد میں 481.900ملین ، اوریجنل کاموں کیلئے 420ملین ، مینٹی ننس اور ریپئر وغیرہ کیلئے 81.860ملین روپے رکھے گئے ہیں ، آئندہ مالی سال کے دوران ہائوس ٹیکس کی مد میں 300ملین روپے، آکٹرائے چارجز 150ملین، پانی کے بلوں کی مد میں 65ملین روپے ،ٹی آئی پی میں 125ملین ، بلڈنگ اپلیکیشن کی مد میں 8ملین روپے ہدف رکھا گیا ہے، آئندہ مالی سال کے دوران ہورڈنگز کی مد میں 80ملین روپے،
کمرشل عمارتوں سے کرائے کی مدت میں 15ملین روپے، سلاٹر ہائوس سے آمدن 20ملین، بی ٹی ایس ٹاورز سے 80ملین ، کنزروینسی چارجز کی مد میں 100ملین روپے کی وصولی متوقع ہے،منتخب ممبران پیر تک اپنی تجاویز دینگے ، وائس پریذیڈنٹ کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کسی قسم کا نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا ، ہائوس ٹیکس کا ہدف گزشتہ سال کے مقابلے میں چار کروڑ روپے زیادہ رکھا گیا ہے۔