DailyNews

Ten Lakh rps grant for Bhoon to arri Syedan road works

بھون روڈ سے آڑی سیداں تک 10لاکھ کی گرانٹ

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
بھون روڈ سے آڑی سیداں تک 10لاکھ کی گرانٹ سے مین گلی کی ۔ اہل علاقہ کاوزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی،حافظ عثمان عباسی اوروائس چےئر مین یو سی ہوتھلہ اسد محمود ستی کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا۔ وائس چےئر مین یو سی ہوتھلہ اسد محمود ستی نے کام کا معانیہ کیا اور اس کو تسلی بخش قرار دیا ۔اس موقع پرمعروف سیاسی وسماجی شخصیت جنرل کونسلر راجہ گلزار احمد المعروف راجہ گلزاری ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید نذابت حسین شاہ اور دیگر افراد بھی موجودتھے ۔اسد محمود ستی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن2018میں شاہد خاقان عباسی بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگئے ہوتھلہ کو ایک ماڈل یو سی بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لاؤں گا انہوں نے کہا کہ 17کروڑ روپے کی لاگت سے گیس منصوبے پر کام ہوا جن علاقوں میں کام رہ گیا تھا ان میں بھی شروع ہے جبکہ 18کروڑ کی زاہد رقم کی لاگت سے آڑی سیداں تا دکھالی براستہ بھون لونہ سڑک کی تعمیر ہوئی ہے یو سی ہوتھلہ کے یہ دو بڑے منصوبے مکمل ہونے سے جہاں لوگوں کو گیس جیسی بنیادی سہولت میسر ہو گی وہاں پر دوں یونین کونسلوں میں سڑک کی تعمیر سے سفری سہولیات میں بھی آسانی ہوگی انھوں نے کہا کہ یونین کونسل کے مختلف علاقوں میں بھی کروڑوں کے منصوبے شروع ہیں انشا اللہ آگے بھی ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا انھوں نے کہا کہ گیس اور سڑکوں کیلئے کروڑوں روپے فنڈز مہیا کرنے پر ہم وفاقی وزیرشاہد عباسی ، حافظ عثمان عباسی کے انتہائی مشکور ہیں جہنوں نے اتنے خطیر فنڈز مہیا کر کیے اسد محمود ستی نے مزید کہاکہ عوام کی بلا تفریق خدمت میرا مشن ہے انشاء اللہ اپنی یوسی کی عوام کو مایوس نہیں کروں گا انہوں نے جو مجھ اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے اس کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا۔

ڈھوک موتی مسجد کے معززین نے موجودہ ایم پی اے کا گروپ چھوڑ کر راجہ صغیر احمد کی حمائت کا اعلان

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
ڈھوک موتی مسجد کے معززین نے موجودہ ایم پی اے کا گروپ چھوڑ کر راجہ صغیر احمد کی حمائت کا اعلان کر دیا۔حلقے کی سیاسی صورتحال میں دن بدن تبدیلی ۔راجہ صغیر احمد کا پلڑا بھاری سیاسی پوزیشن 2013سے بھی زیادہ مضبوط۔ میرے کارکن الیکشن کی تیاریاں شروع کریں مخالفین کو عبرتناک شکست دوں گا ۔ سورج مشرق کے بجائے مغرب سے بھی طلوع ہو پھر بھی الیکشن لڑوں گا ۔کسی کے حق میں بیٹھنے یا کسی کے پیچھے چلنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ۔میرے ووٹر ، سپورٹر ، کارکن ، ورکر زمیرے سیاسی مخالفین کی جھوٹی باتوں میں ناں کسی ہاتھ پر بعیت نہیں کروں2018کا الیکشن میں خود لڑوں گا ۔ ان خیالات کا اظہارراجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے معروف سیاسی وسماجی شخصیت ناصر کیانی آف سموٹ کی کوششوں سے ڈھوک موتی مسجد معروف سیاسی وسماجی شخصیت مرزالطیف کے گھر منعقدہ کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ،بزرگ سیاسی و سماجی شخصیت راجہ بابو اقبال ،مر زا لطیف ، مر زا حشمت ،مر زا افتخار ،چوہدری محمد اسحاق ، نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران مینون آف موہڑہ لنگڑ یال ،اکرم بھٹی ،واجد بھٹی ،امیر افضل بھٹی ،محمد اشتیاق بھٹی ،ڈاکٹر تجارب بھٹی ،مسعود مندری ،چوہدری اسد آف سموٹ سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی ۔ اپنے خطاب میں راجہ صغیر احمد نے تما م افراد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ لوگوں نے جو اعتماد کا اظہار مجھ پر کیا ہے انشاء اللہ اپنے حلقے کی عوام کو مایوس نہیں کروں جیت اپنی عوام کا خادم بن کر خدمت کروں گا ۔

ڈاکٹر ساجد الرحمن نے پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ کہوٹہ آنر حاجی ملک منیر اعوان اور ٹرسٹ کے تمام ممبران اور اہل مکین کے خیر و بر کت کے لیے دعا

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
ممتاز مذہبی سکالر صاحبزاہ ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین دربار عالیہ بگہار شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد عارف قریشی اور حاجی ملک منیر اعوان غریب عوام کے لیے اپنے دل میں درد رکھتے ہیں ۔ ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے ہمیشہ غریب اور مظلوم طبقے کی بے لوث خدمت کی میں نے خود جس بھی غریب اور بے سہارا کو بڑی سے بڑی بیماری والے کو ڈاکٹر محمد عارف قریشی کے پاس بھیجا اور انہوں نے اس کا علاج کیا یہ غریب عوام کے لیے اپنے دل میں درد رکھتے ہیں آج اگر ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی ایک خاص پہچان بنی ہوئی ہے تو وہ صرف اور صرف غریب ،یتیم ، بے سہارہ اور بیوائیوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے انہوں نے پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ کے آنر حاجی ملک منیر اعوان کے حوالے سے کہا کہ حاجی ملک منیر اعوان نے 2010میں پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ کہوٹہ کی بنیاد رکھی تھی اور میں نے خود اس کا افتتاح بھی کیا تھا اور مجھے بے حد خوشی ہے کہ جب کہوٹہ قر ب وجوار میں پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ کہوٹہ کے آنرحاجی ملک منیر اعوان کے رفاعی کاموں کی تعریف سنتا ہوں کہ انہوں نے یہ کام کیا ہے فلاں فلاں تومیں بے حد خوش ہوتا ہوں انہوں نے کہ ا س چیز کا اجر اللہ پاک کی ذات ہی دیتی تھی انہوں نے کہا کہ آپ جب اپنی کمائی میں کچھ حصہ کسی بے آسرا ،غریب ،نادار کو دیتے ہیں تو اس کے دل سے آپ کے لیے دعا نکلتی ہے جو سیدھی عرش پر جاتی ہے اللہ پاک ہم سب کو نیک کام کر نے کی توفیق دیے آخر میں صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن نے پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ کہوٹہ آنر حاجی ملک منیر اعوان اور ٹرسٹ کے تمام ممبران اور اہل مکین کے خیر و بر کت کے لیے دعاکی ۔

نواز شریف کیخلاف اس بیان پر غداری کا مقدمہ درج کیا جائے

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
راجہ تصدق جنجوعہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نواز شریف کا ممبئی حملہ کے متعلق بیان ملکی سالمیت پر حملہ ہے۔غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ تصدق جنجوعہ آف سلطان خیل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کی زبان بول رہے ہیں ۔بھارت نے کشمیر میں لاکھوں مسلمانوں کا قتل عام کیا جس سے کشمیر کے دریا ں کا پانی آج سرخ ہو گیا۔ بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے مظلوم کشمیریوں کوپاکستانی جھنڈے کا کفن پہنایا جاتا ہے جو کشمیریوں کاپاکستان کے ساتھ محبت کا ثبوت ہے۔مگر پاکستان کے سابق وزیراعظم نے بھارتی زبان بول کر مظلوم کشمیریوں کی قربانیوں کو پسں پشت ڈال دیا اور ان کے زخموں پر نمک پاشی کی نواز شریف کو ممبئی میں مرنے والوں کا دکھ تو ہے مگر قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں لاکھوں کشمیریوں کے قتل عام پرکوئی پرواہ نہیں ۔آج نواز شریف نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف دی گئی قربانیوں پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا۔دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی فورسز کی بے پناہ قربانیاں ہیں جسے عالمی دنیا نے تسلیم کیا۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ نواز شریف کیخلاف اس بیان پر غداری کا مقدمہ درج کیا جائے اور آئین کے مطابق سزا دی جائے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button