DailyNewsKallar Syedan

Wife of M Ramzan passed away in Mirza Kambeeli

موٹرسائیکل میں برقعہ پھنس جانے سے خاتون انتقال کرگئی

 

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم، چودھری الفت حسین۔۔۔ مرزاکمبیلی ، ڈھوک باباالف۔۔اگرزندگی کوسبب بنتاہے وگرنہ تمام حیلے ناکام ہوجاتے ہیں،محمدرمضان ٹیچرگورنمنٹ ہائی سکول مرزاکمبیلی اپنی اہلیہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر چکوال کے قریب اپنے مرشدخانے جارہے تھے، کہ راستے میں ڈھڈیال سے چندکلومیٹر پیچھے ان کی اہلیہ کے برقعے نے موٹرسائیکل کے عقبی پہیئے میں لپٹناشروع کردیا، یہ پوری سپیڈ سے موٹرسائیکل چلاتے رہے لیکن اچانک ان کی اہلیہ گرپڑی ، برقعہ موٹرسائیکل کے پہئے میں پھنساہواتھااور ان کی اہلیہ کاسرسڑک پر ٹکرانے سے خون کے فوارے جاری ہوچکے تھے۔ انھیں پہلے ڈھڈیال پھرچکوال کے ہسپتالوں میں لے جایاگیااور پھرمضروبہ کا بے ہوشی کے عالم میں ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کردیاگیا۔ جہاں وہ چھ روز داخل رہیں ، ڈاکٹروں کی سرتوڑ کوشش کے باوجود مضروبہ کو ہوش نہیں آیااور وہ گزشتہ روز جان کی بازی ہارگئی۔ مرحومہ کوآبائی گاؤں ڈھوک باباالف نزدطوطہ کلرسیداں سپردخاک کردیاگیا۔ مرحومہ نے پسماندگان میں اپنے خاوند سمیت تین بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔ نمازجنازہ میں چیئرمین یوسی چنگابنگیال شوکت وارثی ، وائس چیئرمین انجم وارثی، مرزاکمبیلی سکول کے سٹاف سمیت علاقہ بھرسے اساتذہ، سماجی وسیاسی حلقوں نے شرکت کی۔ مرحومہ مقامی مدرسے میں بچیوں کودینی درس بھی دیاکرتی تھی۔ مرحومہ اور ان کے خاوند محمدرمضان اکثرجمعۃ المبارک کے دن اپنے مرشدخانے جایاکرتے تھے۔ گورنمنٹ ہائی سکول مرزاکمیبلی نے اپنے سٹاف ممبرمحمدرمضان سے اظہارتعزیت کیااور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی ہے۔

 

سید شعاب ثاقب المعروف پاشا شاہ کی والد محترمہ کو سپرد خاک کر دیا گیا

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔کنوہا کلر سیداں،مسلم لیگ ن کے رہنما سید شعاب ثاقب المعروف پاشا شاہ کی والدہ محترمہ رضائے الہٰی سے وفات پا گئی ہیں ،ان کی نماز جنازہ سہہ پہر تین بجے آبائی قبرستان میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں سیاسی ،سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button