Reception held for High school moawra students
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مواڑہ میں 2017 راولپنڈی بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مواڑہ میں 2017 راولپنڈی بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام۔ آل پاکستان ٹینکر ایسویشن کے جنرل سکریٹری راجہ سعید آف گھڑیٹ مہمان خصوصی ۔مواڑہ کا کوئی بھی بچہ تحصیل بھر میں ٹاپ کر ئے گا اس کو ایک لاکھ روپہ نقد انعام دوں گا ۔ تقریب سے مہمان خصوصی راجہ سعید احمدکا اعلان ۔تفصیل کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مواڑہ میں 2017 راولپنڈی بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا تقریب کے مہمان خصوصی آل پاکستان ٹینکر ایسویشن کے جنرل سکریٹری راجہ سعید تھے ،سکول کے طلباء نے اس موقع پر ٹیبلو ،خاکے ملی نغمے اور تقرریں پیش کرکے حاضرین سے خوب داد سمیٹی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکول کے پرنسپل راجہ فیصل عباس نے سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے طلباء کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی ،مہمان خصوصی راجہ سعید احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی کا درامدر تعلیم پر ہے دل لگا کر محنت کریں آپ نے ہی اس ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے میں نے اپنے علاقے کے طلباء و طالبات کے لئے ہر موقع پر انکی حوصلہ افزائی کی تاکہ وہ اپنی تعلیم میں اعلیٰ مقام حاصل کریں ،انہوں نے کہا کہ یوسی مواڑہ کا جو طلباء تحصیل بھر میں ٹاپ کرے گا میری طرف سے اُسے ایک لاکھ کیش کا انعام دیا جائے گا۔ سکول میں ہال کی تعمیر کے لئے میں ہر تعاون کے حاضر ہوں جو ڈیوٹی دیں گئے میں کرنے کے تیار ہوں ،تقریب کے آخر میں سال 2017 میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء دانش کو دس ہزار کیش وٹرافی،دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے حاشر جاوید کو سات ہزار کیش و ٹرافی جبکہ دیگر طلباء میں بھی کیش اور ٹرافیاں دی گئی،تقریب میں کونسلر راجہ ریاض ،راجہ احسان جنجوعہ،صوبیدار(ر) راجہ عباس،عبدالروٗف ،راجہ تنویر احمد کے علاوہ کیثر تعداد میں والدین نے شرکت کی سکول کے پرنسپل نے تمام مہمان گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سکول کے اساتذہ کی محنت کو سراہا جنہوں نے دن رات کی کاوشوں سے اس تقریب کو چارچاند لگا دئے ۔
پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ کہوٹہ کی طرف سے بے آسرا ،غریب ،نادار افراد کی خدمت کاسلسلہ بدستور جاری
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ کہوٹہ کی طرف سے بے آسرا ،غریب ،نادار افراد کی خدمت کاسلسلہ بدستور جاری ۔علیوٹ کی رہائشی 4معزور بچوں کی بوڑھی بیوہ ماں کو12لاکھ کی خطیر رقم سے نئے مکان تعمیر کرا دیے ۔ ممتاز مذہبی سکالرصاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن ،ڈاکٹر محمد عارف قریشی اور ٹرسٹ کے آنر حاجی ملک منیر اعوان نے مکان کی چابیاں معزور اور مجبو ر خاندان کے حوالے کیں ۔ بیوہ بوڑھی عورت نے جولی اٹھا کر دعاہیں دیں ۔تفصیل کے مطابق یونین کونسل ہوتھلہ کے گاؤں علیوٹ میں بوڑھی بیوہ عورت رہتی ہے جس کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں جو کہ جوان ہیں مگر چاروں چلنے پھرنے سے معزور ہیں جس کی وجہ سے اس خاندان کو شدید پرشانی تھی ۔پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ کہوٹہ کے آنر معروف سیاسی،سماجی اور مذہبی شخصیت حاجی ملک منیر اعوان نے ان کے مکانوں کی تعمیر کا بیڑ ا اٹھایا جس پر انہوں نے اپنے دیگر دوستوں کی مدد سے1200,000کی خطیر رقم سے خوبصورت مکان تعمیر کرا کر دیے گذشتہ روز انہوں نے خود نئے مکانوں کی تعمیر کے دعا کرائی اور ان کو مکان کی چابیاں ان کے حوالے کیں ۔ا س موقع پر ملک کے نامور مذہبی سکالر سجادہ نشین دربار عالیہ بگہار شریف صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ انسان اپنے لیے تو زندگی گزار لیتا ہے مگر زندگی کا اصل مزا اس وقت آتا ہے جب آپ اللہ کی مخلوق خدمت کریں گے ۔غریب بے آسرا ، یتیم اور بیوائیوں کی خدمت ہم پر فرض ہے اور اللہ پاک نے جس کو مالی طور پر بہتر کیا ہے اس پر یہ حق بنتا ہے کہ وہ اللہ پاک کے دیے میں سے اس کی مخلوق کی مدد کر ئے اور اگر کوئی انسان کسی کی امداد کرتا ہے تو وہ کسی پر یہ احسان نہیں کر رہا ہے بلکہ وہ اللہ پاک کے دیے ہوئے مال میں سے اس کی راہ میں خرچ کر رہا ہوتا ہے انہوں نے کہا حاجی ملک منیر اعوان نے 2010میں پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ کہوٹہ کی بنیاد رکھی تھی اور میں نے خود اس کا افتتاح بھی کیا تھا اور مجھے بے حد خوشی ہے کہ جب کہوٹہ قر ب وجوار میں پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ کہوٹہ کے آنرحاجی ملک منیر اعوان کے رفاعی کاموں کی تعریف سنتا ہوں کہ انہوں نے یہ کام کیا ہے فلاں فلاں تومیں بے حد خوش ہوتا ہوں انہوں نے کہ ا س چیز کا اجر اللہ پاک کی ذات ہی دیتی تھی انہوں نے کہا کہ آپ جب اپنی کمائی میں کچھ حصہ کسی بے آسرا ،غریب ،نادار کو دیتے ہیں تو اس کے دل سے آپ کے لیے دعا نکلتی ہے جو سیدھی عرش پر جاتی ہے اللہ پاک ہم سب کو نیک کام کر نے کی توفیق دیے آخر میں صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن نے پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ کہوٹہ آنر حاجی ملک منیر اعوان اور ٹرسٹ کے تمام ممبران اور اہل مکین کے خیر و بر کت کے لیے دعا کی اور چابیاں اپنے دست مبارک سے معزور بہن بھائیوں کی بوڑھی بیوہ والدہ کے حوالے کیا اور اپنی طرف سے اس معزور خاندان کی نقد مالی امداد بھی کی ۔
کہوٹہ کے علاقہ بٹالہ شریف کے مرزا اکرم نے اپنے خاندان سمیت صداقت علی عباسی اور راجہ طارق محمود مر تضیٰ کی قیادت میں پی ٹی آئی میں شامل
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
کہوٹہ کے علاقہ بٹالہ شریف کے مرزا اکرم نے اپنے خاندان سمیت صداقت علی عباسی اور راجہ طارق محمود مر تضیٰ کی قیادت میں پی ٹی آئی میں شامل ۔آمدہ الیکشن میں صداقت علی عباسی اور راجہ طارق محمود مر تضیٰ کی بھر پور حمائت کا بھی اعلان کر دیا ۔صداقت علی عباسی اور راجہ طارق محمود مر تضیٰ کی قیادت میں تحصیل میں کہوٹہ میں پی ٹی آئی کا گراف بڑھ رہا ہے ۔پی ٹی آئی کارکنوں میں بھی بے حداطمناں پایا جاتا ہے ۔تفصیل کے مطابق گذشتہ یونین کونسل دوبیر ن خورد کے علاقہ بٹالہ شریف میں علاقے کی سیاسی وسماجی شخصیت مرزا اکرم کی رہائش گاہ پر ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء صداقت علی عباسی امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 57، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء راجہ طارق محمود مر تضیٰ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون ،پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ خورشید ستی ،سابق کونسلر راجہ شوکت آف آئل سمبل سمیت دیگر افراد موجود تھے اس موقع پر مرزا اکرم آف بٹالہ شریف نے اپنے خاندان سمیت صداقت علی عباسی اور راجہ طارق محمود مر تضیٰ کی قیادت میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اور کہا کہ انشاء اللہ آمدہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کا بھر پور ساتھ دوں گا اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کی کامیابی کے لیے تمام کوششیں کر وں گا اس موقع پر صداقت علی عباسی ،راجہ طارق محمود مر تضیٰ اور خورشید ستی نے مرزا اکرم اور نئے شامل تمام افراد کا شکر یہ ادا کیا اور کہا کہ انشاء اللہ ملک میں تبدیلی آئے گئی ملک میں نیا نظام آئے اور مظلوم طبقے کو اس کا حق ملے گا ۔
میاں محمد نواز کا بیان افسوس ناک ہے
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
کرنل (ر) محمد شبیر اعوان ،راجہ محمد شکیل کیانی ،بریسٹر ظفر اقبال چوہدری اور اشرف کیانی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ میاں محمد نواز کا بیان افسوس ناک ہے اس بیان کی بھر پورمذمت کرتے ہیں۔سب سے پہلے پاکستان باقی چیزیں بعد میں انشاء اللہ ملکی وقار کو مجروع نہیں ہو نے دیں گے ۔پاکستان مخالف ممالک اور شر پسند عناصرپاکستان کی
کو گرداب میں پھنسانے کے درپے ہیں اور ملک کے زمہ دار ایسے حالات میں ایسے بیان دے رہے ہیں ہم ایسے بیان کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔میاں محمد نواز شریف اپنا بیان واپس لیں یا عوام کے سامنے آکر اس پر اپنی وضاحت پیش کر یں ۔ ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے رہنماء پی ٹی آئی کرنل (ر)محمد شبیراعوان امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 61راولپنڈی کینٹ، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء راجہ محمد شکیل کیانی ،پی پی پی کے رہنماء بریسٹر ظفر اقبال چوہدری اور پی پی پی کے بزرگ کارکن اشرف حسین کیانی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ نااہل وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف قومی سلامتی اداروں کے بارے میں ایسا بیان ملک دشمن ممالک کو خوش کر نے کے مترادت ہے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے انڈیا ، راء،انڈین جاسوس کلبھوشن کے خلاف ایک بھی بیان نہیں دیا اور اپنے ملک اور اس کے اداروں کے خلاف ایسے بیان دے رہے ہیں ہم ایسے تمام بیانوں کی پھر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں
نڑالہ ،سنگھوٹ سیداں اور سنگھوٹ ستیاں روڈ کے لیے 75لاکھ روپے کی گرانٹ سے سٹرک تعمیر کرانے پر ایم پی اے راجہ محمد علی کا شکر یہ
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
راجہ مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر مناء نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نڑالہ ،سنگھوٹ سیداں اور سنگھوٹ ستیاں روڈ کے لیے 75لاکھ روپے کی گرانٹ سے سٹرک تعمیر کرانے پر ایم پی اے راجہ محمد علی کا شکر یہ ادا کرتے ہیں ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ محمد علی نے ہماری یونین کونسل ہوتھلہ میں بلا تفریق بے شمارترقیاتی کام کراکر اہلیان علاقہ کے دل جیت لیے ہم با وفا لوگ ہیں اور وفا کا بدلہ بھی وفا سے دیتے ہیں ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر مناء نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا ہم اہلیان علاقہ سٹرک ناں ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کر رہے تھے کسی بھی لیڈر نے ہماری طرف توجہ نہیں دی ایسے میں ایم پی اے راجہ محمد علی نے ہم لوگوں پراحسان عظیم کرتے ہوئے نڑالہ ،سنگھوٹ سیداں اور سنگھوٹ ستیاں روڈ کے لیے 75لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کی جس سٹرک کی تعمیر مکمل ہوئی اور ہم اہلیان علاقہ کا درینہ مسلہ حل ہوا ہم اہلیان علاقہ ایک مر تبہ پھر ایم پی اے راجہ محمد علی کا شکر یہ ادا کرتے ہیں ۔