AJKDailyNews

Ch Mushtaq Ahmed vows he was only Minister to complete his term

واحد ایڈ منسٹر ضلع کونسل رہا ہو ں جس نے دو مر تبہ پا نچ پا نچ سال دو حکومتو ں میں مدت پوری کی ہے،چودھری مشتاق احمد

چکسواری ( نمائندہ پوٹھوار ڈا ٹ کوم) ۔۔۔۔پا کستان پیپلز پارٹی آ زاد کشمیر کے مرکزی رہنما سابق ایڈ منسٹر یٹر ضلع کونسل میر پور چودھری مشتاق احمد نے کہاکہ میں واحد ایڈ منسٹر ضلع کونسل رہا ہو ں جس نے دو مر تبہ پا نچ پا نچ سال دو حکومتو ں میں مدت پوری کی ہے میں نے ضلع کے اندر کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کروا کر لوگوں کے مسائل حل کئے اور مجھے یہ کریڈ ٹ بھی جاتا ہے کہ میں نے جڑی کس پارک بنوایا جہا ں ہزاروں کی تعداد میں لوگ تفریح کیلئے جاتے ہیں اس کے علاوہ چتر پڑی گراؤنڈ اور دوسری جگوں میں ترقیاتی کا م کرائے ہیں دونو ں ادوار میں حکومتو ں کا مجھ اعتماد رہا ہے سابق وزیر اعظم چودھری عبدالمجید کے دور حکومت میں ہم نے ضلع کے اندر درجنو ں دیہاتوں کی گلیا ں کنگریٹ سے پختہ کرا ئی ہیں پینے کے صاف پا نی کے نظام کو بہتر بنایا ہے بعض جگوں پر بس سٹاپو ں میں مسافروں کے بیٹھنے کیلئے شیلٹر مہیا کئے ان خیالات کااظہار انہو ں نے میڈیا گروپ آفس حمید آباد چوک چکسواری میں سابق صدر پر یس کلب چکسواری مر زا محمد نذیر سے گفتگوکرتے ہو ئے کیا اس موقع پر حلقہ نمبردو چکسواری کے سیکرٹری جنرل نمبردار محمد شفیق اور مر زا افتخار بھی موجود تھے چودھری مشتاق احمد نے کہاکہ پا کستان میں آمدہ انتخابات سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے قیادت میں بھاری اکثریت سے جیت کر حکومت بنا ئیں گے ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہاکہ آ زاد کشمیر میں موجودہ حکومت کی کارکردگی کو ئی تسلی بخش نہیں ترقیاتی فنڈز پسند نا پسند کی بنیاد پر دیئے جارہے ہیں ۔

چکسواری پریس کلب کے سال2018,2019 کے انتخابات کے سلسلہ میں زیر صدارت صدر پریس کلب افراز محمود راجہ

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ چکسواری پریس کلب کے سال2018,2019 کے انتخابات کے سلسلہ میں زیر صدارت صدر پریس کلب افراز محمود راجہ ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سابق صدور حاجی محمد ادریس، محمد رفیق بھٹی، مرزا محمد نذیر، یاسر ممتاز چوہدری ، حاجی شاھد تبسم، ڈاکٹر عبدالخالق چوہدری، راجہ خالد محمود، غلام فرید راجہ، معظم علی چوہدری، عابد مرزا، عدیل رفیق بھٹی، محمد تاج جالب ا ور قیصر عزیز نے شرکت کی۔ پریس کلب کے تمام ممبران نے حاجی محمد ادریس کو سر پرست اعلیٰ، سنیئر صحافی عنصر محمود غزالی کو صدر، راجہ خالد محمود سنیئر نائب صدر، غلام فرید راجہ نائب صدر اول، معظم علی چوہدری نائب صدر دوم، ڈاکٹر عبدالخالق چوہدری سیکرٹری جنرل، عابد مرزا ڈپٹی سیکرٹری، عدیل رفیق بھٹی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل، محمد تاج جالب سیکرٹری مالیات اور قیصر عزیز سیکرٹری نشر واشاعت بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ تمام ساتھیوں نے بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تمام عہدیداران کا بلا مقابلہ چناؤ کیااور تمام ساتھیوں نے نئی باڈی کو ہر ممکن تعاون و حمایت کا یقین دلایا۔ نو منتخب صدر عنصر محمود غزالی نے اپنے خطاب میں تمام ساتھیوں کی جانب سے بھر پور اعتماد اور بلا مقابلہ صدر منتخب کرنے پر اپنے لئے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ساتھیوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کرؤں گا اور پریس کلب کو فحال اور آئین پر مکمل عملداری کا یقین دلایا۔ 

صغیرمیں اورسارے عالم اسلام میں علماء ومشائخ اہل سنت کاروحانی وتبلیغ دورتاریخ کاروشن باب ہے۔سیدغلام یاسین گیلانی

چک سواری(نمائندہ پو ٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔۔جماعت اہل سنت جموں وکشمیرکے مرکزی ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرسیدغلام یاسین گیلانی نے کہاہے کہ برصغیرمیں اورسارے عالم اسلام میں علماء ومشائخ اہل سنت کاروحانی وتبلیغ دورتاریخ کاروشن باب ہے۔بھٹکی ہوئی انسانیت کودنیاکی بے راہ روی کاشکاراورفتنوں سے بچاکراولیاء کاملین نے مخلوق خداکوراہ حق وصراطِ مستقیم پرگامزن کیا یہی وجہ ہے کہ مقبولانِ بارگاہ سے اپنے قلوب کویادِ الٰہی سے منورکرکے نبی پاکﷺکے سنت وشریعت اورآپﷺکے اسوہ حسنہ پرعمل پیراہوکراپنی دنیاوآخرت کوروشن کیا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے حضرت ثالث خواجہ خواجگان حضرت خواجہ حافظ پیرمحمدفاضلؒ کے ستائیسویں سالانہ عرس مبارک کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔عرس پاک کاانتظام آستانہ عالیہ فیض پورشریف کے فیض یافتہ الحاج چودھری خادم حسین فیض پوری اوراُن کے لخت جگرچودھری آفتاب حسین نے اپنی رہائش گاہ واقع ایسرپرکیا۔عرس پاک کی تقریب سے خطیب کشمیرصاحبزادہ طیب عثمان صدیقی ایسر،خطیب اعظم پلاک علامہ حافظ شبیرحسین نقشبندی،مولاناعبدالشکور،حافظ عابدحسین نوشاہی،قاری انوارحسین چوراہی اوردیگرنے بھی خطاب کیا۔معززین علاقہ اوردوردرازسے آستانہ عالیہ فیض پورشریف سے وابستہ متعلقین نے شرکت کی۔سیدغلام یاسین گیلانی نے کہاکہ مقبولانِ بارگاہ کی خدمت میں بیٹھنے والے کبھی اُن کے فیضان سے خالی نہیں رہتے۔اولیاء اللہ اپنے قلوب کواللہ کے ذکروفکراورنبی پاکﷺکے سنت وشریعت کواپناکراللہ تبارک وتعالیٰ کاقرب حاصل کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج سے ساڑھے چودہ سوسال قبل اللہ کے آخری نبی حضرت محمدمصطفےٰﷺجودین لے کرآئے وہی دین اللہ کاپسندیدہ دین ہے۔اہل بیت اطہاراورصحابہ کبارنے اس دین کوپھیلانے میں مرکزی کرداراداکیا۔خلفائے راشدین کے ادوارانسانی تاریخ کاروشن باب ہیں۔انہوں نے کہاکہ خواجگان ڈھنگروٹ شریف اور حضرت ثالث خواجہ حافظ پیرمحمدفاضلؒ نے درس وتدریس،روحانی فیضان تقسیم فرمایا جس سے ملت اسلامیہ سیراب ہوئی۔اُن کے فیضان کی کرنیں پوری دنیامیں نظرآتی ہیں۔آپ کی زندگی ملتِ اسلامیہ کے لیے مشعل راہ ہے۔انہوں نے کہاکہ عقیدہ توحیدوعقیدہ ختم نبوت مسلمان کی پہچان ہے جواس میں ذرابھی لغزش کرجائے اُس کے دونوں جہان میں زلت ورسوائی ہے۔انہوں نے کہاکہ حضرت رابع حضورقبلہ پیرمحمدعتیق الرحمنؒ نے ساری زندگی عقیدہ توحید اورعقیدہ ختم نبوت اورتحفظ ناموس رسالت کے لیے جدوجہدکی۔اُن کی یہ خدمات جلیلہ اُمت مسلمہ تادیراپنے قلوب اذہان میں محفوظ رکھے گی۔عقیدہ ختم نبوت پراُن کی آخری سانسیں نکلیں،اُن کے مشن کوجاری وساری رکھیں گے۔پیرمحمدعتیق الرحمنؒ ملتِ اسلامیہ کے رجل عظیم تھے۔اُن کی زندگی ایک کھلی کتاب ہے جس سے ہرپڑھنے والااپنی منزل کاتعین کرتاہے۔خواجگان فیض پورشریف کافیضان پونے دوسوسال سے جاری ہے۔شریعت وطریقت،درس وتدریس اُن کامشن ہے جس سے پوری ملتِ اسلامیہ مستفیدومستنیرہوتی رہے گی

Show More

Related Articles

Back to top button