DailyNewsGujarKhan

UC Sahang families join PTI

صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی نو میں ہلچل اہم شخصیت کی برادری سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت، یونین کونسل ساہنگ میں بھرپور عوامی قوت کا مظاہرہ

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی نو میں ہلچل اہم شخصیت کی برادری سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت، یونین کونسل ساہنگ میں بھرپور عوامی قوت کا مظاہرہ امیدواران صوبائی و قومی اسمبلی کی شرکت،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو شدید سیاسی دھچکا اہم شخصیات کا مذکورہ پارٹیوں کو چھوڑنے کا سلسلہ جاری، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز علاقے کی اہم اور معروف شخصیات حاجی مظہر نعیم آزاد اور سید صادق حسین شاہ نے بالترتیب مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر اپنی برادری اور دوستوں سمیت پی ٹی آئی کو جوائن کرلیا، اس موقع پر امیدوار برائے قومی اسمبلی چوہدری محمد عظیم، راجہ طارق کیانی، نعیم احمد مرزا، چوہدری ساجد محمود، چوہدری جاوید کوثراور گل اخلاق حسین تھتھال بھی موجود تھے، مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا، حلقے میں تعمیرو مرمت فنڈز خُرد برد کر لیے گئے اب ان کا وقت حساب آگیا ہے ،غداروں کے لیے اس دھرتی کی مٹی پر کوئی جگہ نہیں، شمولیت اختیار کرنے والوں کا موقف تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اور اس کے قائد عمران خان ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں، واضح رہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے سترہ اہم عہدیداران اپنی پارٹیاں چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوچکے ہیں،

عوام کی تمام محرومیوں کا حل صرف اسلامی نظام میں ہے

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ عوام کی تمام محرومیوں کا حل صرف اسلامی نظام میں ہے، اسلام کے نام پر حاصل کیے گیے ملک میں سیکولرازم یا لبرل ازم کی کوئی گنجائش نہیں، کرپشن نے وطن عزیز کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے، جماعت اسلامی نے اپنی بہترین ٹیم انتخابات کے میدان میں اتاری ہے، ماضی میں بھی ہمارے کسی بھی ممبر پارلیمنٹ پر کبھی کرپشن کا کوئی دھبہ نہیں لگا ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز دولتالہ میں جماعت اسلامی کے اجتماع ارکان و کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا، اجتماع سے جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجہ محمد جواد، امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 58چوہدری عابد حسین ایڈووکیٹ اور راجہ کاشف انجم جنجوعہ نے خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ جب تک حکمرانوں میں عوام کا درد نہیں ہوگا مسائل کا زالہ نہیں ہوسکتا، ایئرکنڈیشنڈ دفتروں یا گھروں میں رہ کر غریب کا درد نہیں سمجھا جا سکتا، اقتدار میں آکر وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کریں گے، ہمارے امیدوار تعلیم یافتہ اور کردار کے صاف و شفاف لوگ ہیں، عوام کو کرپٹ و بدکردار اور دیانت دار امیدواروں میں فرق کرنا ہوگا

جاتلی کے مقام پرکار اور ہائی ایس میں تصادم کے نتیجے میں ایک مسافر زخمی

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ 
جاتلی کے مقام پرکار اور ہائی ایس میں تصادم کے نتیجے میں ایک مسافر زخمی ایس ایچ او تھانہ جاتلی ثنا اﷲ نیازی کو اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچ گے اہل علاقہ کا اعلی احکام سے اس غیر ضروری یو ٹرن کو بند کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جاتلی اڈہ پر واقع ایم سی بی بینک کے سامنے بنائے جانے والے غیر ضروری یوٹرن سے کیری ڈبے RLB936سے ٹرن لیا تو چکوال کی جانب سے آنے والے ہائی ایس LWC3781جسے ڈرائیور کبیر سکنہ چکوال چلا رہا تھا جو کیریٰ ڈبے سے ٹکر گیا جس کے نتیجے میں ہائی ایس میں سوار مسافر عبدالزمان جو کہ محکمہ سوئی گیس میں ملازمت کرتا ہے اسے معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں زخمی کو ابتدائی طبعی امداد کے لیے قریبی ہسپتال لے جایا گیا یاد رہے کہ اس یوٹرن کی وجہ سے درجنوں حادثے رونما ہو چکے ہیں وتھانہ جاتلی پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ہائی ایس کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا

Show More

Related Articles

Back to top button