DailyNewsGujarKhan

Two injured in accident in Jatli, Gujar Khan

جاتلی کے مقام پر کارکی رکشے کوٹکرلگنے کے نتیجے میں تین بچوں پانچ عورتوں،رکشہ ڈرائیور سمیت دوافراد شدید زخمی

جاتلی کے مقام پر کارکی رکشے کوٹکرلگنے کے نتیجے میں تین بچوں پانچ عورتوں،رکشہ ڈرائیور سمیت دوافراد شدید زخمی ایک عورت سمیت دو افراد کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں جبکہ دیگر کو جسم کے مختلف حصوں پر شدید چوٹیں آئیں ریسکیو 1122کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر دو افراد کو راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچایا صرف ایک ایمبولینس کی دستیابی پر دیگر زخمیوں کو لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت راولپنڈی پہنچایا حادثہ کار کی تیز رفتاری اور ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا عینی شاہدین تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چکوال سے راولپنڈی جانے والی کار ABG294 انتہائی تیز رفتار جاتلی کے مقام پر پہنچی تو اس کے آگے جانے والا رکشہ جس میں تین بچے ،5عورتیں اور رکشہ ڈرائیور سمیت دو افراد سوار تھے جو کہ پھانبڑے گجراں سے واپس اپنے گاؤں بہیر کلیال جا رہے تھے کار کی تیز رفتاری اور ڈرائیور کی غفلت کے نتیجے میں گاڑینے رکشے کو پیچھے سے ٹکر مار دی جسے کے نتیجے میں اس میں سوار سہیل ،رکشہ ڈارئیور قدیر ، عورت شمیم اختر ، ، ان تینوں کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں جبکہ بچوں میں اسد اﷲ شجییہ ،کنز ہ، جبکہ دیگر عورتوں میں عاصمہ ،نصرت بیگم ،ماریہ ،فرازنہ بیگم کو جسم کے مختلف حصوں پر شدید چوٹیں آئیں جائے حادثہ پر موجود لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو قریبی الحسن میڈیکل سینٹر جاتلی پہنچایا جنہیں مرہم پٹی کے بعد راولپنڈی ہسپتال بھیج دیا گیا ریسکیو 1122کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر دو زخمیوں کو راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچایا جبکہ دیگر کو لوگوں نے پرائیویٹ گاڑیوں میں مریضوں کو راولپنڈی ہسپتال پہنچایا 

Show More

Related Articles

Back to top button