DailyNews

Chaudhry Mohammad Sarwar inaugurated the PTI Election Office in Slough

چوہدری محمد سرور نے سلاؤ میں پی ٹی آئی الیکشن آفس کا افتتاح کیا

لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،محمد نصیر راجہ)۔۔۔۔ چوہدری محمد سرور نے سلاؤ میں پی ٹی آئی الیکشن آفس کا افتتاح کیا۔پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے مرکزی راہنماء، سابق برطانوی ممبر پارلیمنٹ، سابق گورنر پنجاب و پاکستانی سینیٹ کے سینیٹر جناب چوہدری محمد سرور نے سلاؤ، برکشائر، انگلینڈ ، برطانیہ میں 10 مئی 2018ء بروز جمعرات کوالیکشن آفس کا افتتاح اپنے دست مبارک سے کیا۔ جو پاکستان الیکشن Pakistan Election 2018 کے سلسلہ میں برٹش پاکستانی کمیونٹی سے رابطہ کے طور پر قائم کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی ساؤتھ ایسٹ برطانیہ کے مرکزی راہنماء و سرپرست اعلی CRکمیٹی جناب محمد زاہد راجہ، صدر رومی ملک، نائب صدر محمد وقاص، سابق میئر آف سلاؤ راشد بٹ، پیرش کونسلر آزاد جرال، راجہ محمد شبیر صدر PWA سلاؤ، حاجی محمد صدیق، راجہ گلنواز خان، راجہ مظہر خان، راجہ ارشد خان، حاجی منظور، ندیم مہر، ظفر اللہ خان، سید شجاعت شاہ بخاری، ماجد بٹ، ، راجہ فرقان کیانی اور راجہ علی کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ نومنتخب سینیٹر چوہدری محمد سرور کو سلاآ آمد پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا جبکہ سینیٹر بننے کی خوشی میں ان کے لئے خصوصی طور پر کیک منگوایا گیا تھا۔ برطانیہ میں الیکشن آفس قائم کئے جانے کے اس مبارک اور تاریخی موقع پر فیتہ کاٹا جبکہ کیک بھی کاٹا گیا۔ کارکنان پی ٹی آئی، کشیری اور پاکستانی کمیونٹی کی چیدہ چیدہ شخصیات اور میڈیا سے خطاب بھی کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آ کر پاکستان کو قابض اشرافیہ سے نجات دلائیں گے جبکہ ملک کا وقار بحال کریں گے۔ اب کی مرتبہ وطن عزیز میں الیکشن کے ذریعہ تبدیلی آئے گی۔ پاکستان تحریک انصاف انتخابات میں پاکستانی عوام کے تعاون اور ووٹوں سے حکومت بنائے گی۔ ووکرز کسی بھی پارٹی کی طاقت ہوتے ہیں۔ اور پی ٹی آئی کے کارکنان مثالی ہیں۔ نیب کا چیئرمین پی ٹی آئی نے نہیں بنایا ہے۔ انہوں نے کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے متحرک اور سرگرم راہنماء محمد زاہد راجہ ، رومی ملک اور محد وقاص سمیت دیگر کا شکریہ ادا کیا کہ اتنے کم وقت میں ان کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جبکہ ہیتھرو ائرپورٹ لندن سے انکی لائیٹ کا وقت بھی بہت قریب آ پہنچا ہے۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے چیئرمین عمران خان، سینیٹر چوہدری محمد سرور اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button