DailyNews

Chairman UC Moawara holds meeting with members of public in his office

ممتاز مسلم لیگی رہنماء میجر راجہ عبد الرؤف جنجوعہ چیئر مین یوسی مواڑ ہ سے ان کے آفس میں معززین علاقہ کی ملاقات

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
ممتاز مسلم لیگی رہنماء میجر راجہ عبد الرؤف جنجوعہ چیئر مین یوسی مواڑ ہ سے ان کے آفس میں معززین علاقہ کی ملاقات ۔یوسی مواڑہ میں سوئی گیس سمیت دیگر ترقیاتی کام کر انے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین ۔ چیئر مین یوسی مواڑہ ممتاز مسلم لیگی رہنماء میجر راجہ عبد الرؤف جنجوعہ نے یوسی میں بلاتفریق ترقیاتی کام کر اکر عوام علاقہ کے دل جیت لیے ہیں ۔ حال میں ہی 8گاؤں کو جانے والی واحد سٹرک کا مسلہ حل کرا کر عوام علاقہ کی 30سالہ پر شانی کا خاتمہ کر دیا ہے ۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ یونین کونسل مواڑہ کے آفس میں ممتاز مسلم لیگی رہنماء میجر راجہ عبد الرؤف جنجوعہ چیئر مین یوسی مواڑہ سے معززین علاقہ خان شہزاد خان ،خان یوسف آف جنجور ،سیکرٹری بشیر ،کونسلر زحضرات نے ان سے ملاقات کی اور یوسی مواڑہ میں سوئی گیس سمیت دیگر ترقیاتی کام کر انے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین خراج تحسین پیش کی ۔اس موقع پر سیکرٹری فہیم کھٹڑ بھی موجود تھے ۔میجر راجہ عبد الرؤف جنجوعہ چیئر مین یوسی مواڑ ہ نے معززین علاقہ کا شکر یہ ادا کیا اور کہا اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے مجھے اپنی یونین کونسل کی عوام کے سامنے سر خرو کیا یہ سب میرے اللہ پاک کا کرم اور اس کے بعد خصوصی مہر بانی وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی کی ہے جنہوں نے میری یوسی کے اکثریتی گاؤں میں سوئی گیس کا کام فی الفور اور ترجہی بنیادوں میں کرایا ہے انہوں نے کہا کہ جس چند ایک علاقوں میں سوئی گیس کے پائپ ڈالے جا رہے ان کا کام بھی انشاء اللہ اسی روانی کے ساتھ ہوگا جس طرع اور علاقوں میں ہوا ہے کیونکہ سوئی گیس کا تمام فنڈز محکمے کو ٹرانسفر ہو گیا ہے انہوں نے کہا انشاء اللہ اپنی یوسی کو ایک ماڈل یوسی بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لاؤں گا ۔

پی ٹی آئی رہنماء سینئر وائس پریذیڈنٹ نارتھ پنجاب ہارون کمال ہاشمی نے راجہ ظہیر احمد اور راجہ غلام نبی کونائب صدر تحصیل کہوٹہ کا نوٹیفکیشن کر دیا

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
پی ٹی آئی رہنماء سینئر وائس پریذیڈنٹ نارتھ پنجاب ہارون کمال ہاشمی نے راجہ ظہیر احمد اور راجہ غلام نبی کونائب صدر تحصیل کہوٹہ کا نوٹیفکیشن کر دیا ۔رہنماء پی ٹی آئی راجہ طارق محمود مر تضیٰ اورتحصیل صدر راجہ خورشید ستی بھی موجود تھے ۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء سینئر وائس پریذیڈنٹ نارتھ پنجاب ہارون کمال ہاشمی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون ، سابق ٹاؤن ناظم رہنماء پی ٹی آئی راجہ طارق محمود مر تضیٰ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون اور تحصیل صدر پی ٹی آئی راجہ خورشید احمد ستی نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک جماعت ہی نہیں بلکہ اب ایک تحریک بن گئی ہے جس کے قائد عمران خان نے ملک کو لوٹنے والوں عوام کے سامنے بے نقاب کر کے رکھ دیا ہے انشاء اللہ عوام میں اب ایک حقیقی تبدیلی آگئی ہے ملک میں آنے والادور پاکستان تحریک انصاف کا ہوگا انہوں نے کہا کہ آمدہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو ووٹ دینا اور عمران خان کو وزیر اعظم بنانا ہے ۔ عمران خان کا بطور وزیر اعظم منتخب ہونے سے ملک کی عوام کی تقدید سنور جائے گئی چیئر مین تحریک انصاف کا11نکاتی ایجنڈاملک میں ترقی کی طرف سے بہت ہی سہنرا قدم ہے ملک عوام پاکستان کی فلاح و بہبود کے پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی نشان”بلا”پر مہر لگا اپنی سیاسی بیداری کا عملی ثبوت دیں گے ۔انشاء االلہ ملک میں حقیقی تبدیلی آ کر رہے گئی ۔

وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے جاری گئی لاکھوں روپے کی گرانٹ سے آڑی سیداں روڈ کا کام تیزی سے جاری

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے جاری گئی لاکھوں روپے کی گرانٹ سے آڑی سیداں روڈ کا کام تیزی سے جاری ۔ اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔معروف سیاسی وسماجی شخصیات سید نذابت حسین شاہ اور سید وجہی گیلانی نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ، معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی اور وائس چیئر مین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا ۔آمدہ الیکشن میں شاہد خاقان عباسی ایک مر تبہ پھر بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ۔انشاء اللہ اتنی لیڈدیلاہیں گے کہ مخالفین کے دانت کھٹے ہو جاہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ گلیاں سٹرکوں کے علاوہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے سوئی گیس کا جو مسلہ حل کیا ہے وہ آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گئی ۔انہوں نے کہا کہ آمدہ الیکشن قریب ہیں کارکن الیکشن کی تیاریاں شروع کر یں مخالفین کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے اور انشاء اللہ کامیابی شاہد خاقان عباسی کے قدم چومے گئی ۔

پی ٹی آئی کہوٹہ کے گذشتہ روز ہونے والے جلسے میں صداقت علی عباسی ،راجہ طارق محمود مر تضیٰ ، ہارون کمال ہاشمی ،راجہ خورشید ستی کی عدم شر کت

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
پی ٹی آئی کہوٹہ کے گذشتہ روز ہونے والے جلسے میں صداقت علی عباسی ،راجہ طارق محمود مر تضیٰ ، ہارون کمال ہاشمی ،راجہ خورشید ستی کی عدم شر کت ۔ پی ٹی آئی کارکنان سخت پرشان۔ اسی حلقے 3مر تبہ الیکشن لڑنے والے اور ایک مر تبہ ایم پی اے منتخب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء کرنل (ر) شبیر اعوان کو بھی ناں بھلانا سمجھ سے بالا تر ہے ۔یاد رہے کرنل (ر) شبیر اعوان حلقہ PP-7میں اس وقت بھی ہزاروں کی تعداد میں اپنا ایک مخصوص ووٹ بینک رکھتے ہیں اور ان کے ووٹروں نے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم آج بھی کرنل شبیر اعوان کے ووٹر سپورٹر ہیں۔انہوں نے حلقے میں بلا تفریق 90کروڑ کے ریکارڈ تر قیاتی کام کر ائے ۔انتہائی ایماندار ، کرپشن سے پاک بے داغ ماضی کے مالک عوامی لیڈر کرنل شبیر اعوان آج بھی ہمارے دلوں کی دھڑکن ہیں ۔پی ٹی آئی کے کارکنوں نے کہا کہ گذشتہ روز قبل جلسے میں صداقت علی عباسی امیدوار برائے قومی اسمبلی ،سابق ٹاؤن ناظم کہوٹہ راجہ طارق محمود مر تضیٰ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون،ہارون کمال ہاشمی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون ،تحصیل صدر پی ٹی آئی راجہ خورشید ستی کو ناں بھلانا سمجھ سے بالا تر ہے انہوں نے کہا ہم سب چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کے سپاہی ہیں ان کے بازوں ہیں ہم سب کو مل کر چلنا چاہے اور پی ٹی آئی کو مضبوط کر نا چاہے ناں کہ آپس میں ایسی ناراضگیوں کا پیدا کر یں ہم سب ایک پلیٹ فارم پر اگھٹے ہو کر خان صاحب کے ویژن کا آگے بڑھاہیں رہا فیصلہ ٹکٹ کا تو پارٹی جس کو ٹکٹ دے گئی اس کو دل وجان سے قبول کر کے اس کا بھر پور ساتھ دینا چاہے ۔انہوں نے پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے تمام عہدیدان اور امیدوارن سے اپیل کی ہے کہ وہ پی ٹی آئی کو مضبوط کر نے کے لیے ایک پلیٹ فارم پر اگھٹے ہو جاہیں ۔

Show More

Related Articles

Back to top button