لہتراڑ روڈ کہوٹہ آنے والی سوزوکی سنمبلا کے قریب الٹ گئی ۔جسکی وجہ سے پانچ افراد زخمی ہو گے۔ جن میں عورتیں بھی شامل تھیں۔ جبکہ شدید زخمی ہونے والے محمد حنیف اور رابعیہ بی بی کو ڈی ایچ کیوراولپنڈی منتقل ریفر کر دیا گیا۔ حادثے میں چےئر مین کھڈیوٹ سجاد احمد ستی کی والدہ بھی شامل ہیں ۔حادثے کی خبر ملتے ہی عوام علاقہ ہسپتال پہنچ گئے ۔چےئر مین یو سی پنجاڑ ماسٹر ظہور عباسی ، تحریک انصاف کے تنویر ستی و دیگر نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی خریت دریافت کی اور دکھ کا اظہار کیا ۔
گرمیاں شروع ہوتے ہی کہوٹہ شہر میں ملاوٹ شدہ دودھ، دیہی ،آئس کریم، قلفیاں اور دیگر مضر صحت مشروبات کی بھرمار ہے۔ گلی محلوں میں جگہ جگہ پینا فلیکس میں ڈیری فارموں اور خالص بھینسوں کے دودھ کے بورڈ لگا۔ کر پوڈر اور کیمیکل والا دودھ ،دیہی من مانے ریٹس پر فروخت ہو رہا ہے ۔مضر صحت پلاسٹک کے ڈرموں میں صبح سویرے بھر کر لایا جانے والا دودھ سادح لوح عوام کو فروخت کیا جا تا ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی اور محکمہ صحت کا عملہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔ جبکہ جعلی مشروبا ت اور قلفیاں فروخت کرنے والوں نے انت مچائی ہوئی ہے۔ کئی بچوں کے گلے خراب ہو گے ۔اور طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں ۔شہریوں معززین علاقہ نے ایسے افراد کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
کہوٹہ پولیس نے چھاپہ مارکر ذوالقرنین حیدر کو گرفتار کر کے 20لیٹر شراب برآمد کر لی ۔ تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ نے دوران گشت گریڈ اسٹیشن کے نزدیک چھاپہ مار کر ملزم ذوالقرنین حیدر کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم کے قبضے سے 20لیٹر شراب بر آمد کر کے پولیس تھانہ کہوٹہ نے مقدمہ درج کرلیا ۔