Sheikh Rasheed Ahmad given heavy reception in Italy
عوامی مسلم لیگ کے چئیرمین شیخ رشید احمد کا تحریک انصاف کے شاہئین گروپ کی جانب سے میلان ائیرپورٹ پر بھر پور طریقے سے استقبال
اٹلی نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم چوہدری امجد ۔۔ اٹلی میں مورخہ 4 مئی بروز جمعہ کو عوامی مسلم لیگ کے چئیرمین شیخ رشید احمد کا تحریک انصاف کے شاہئین گروپ نے میلان ائیرپورٹ پر بھر پور طریقے سے استقبال کیا اور 5 مئی کو بریشیا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب بھی کیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی شیخ رشید نے خطاب میں کہا میری اپنی پارٹی ہے لیکن ابھی میری جدوجہد پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کے لئے ہے کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت اگر ملک کو درپیش مسائل سے کوئی نکال سکتا ہے تو وہ عمران خان ہے باقی سب چور لٹیرے ہیں جو ملک پاکستان کو لوٹ کے کھا گئے ہیں اب ہمارا ملک اس کا متحمل نہیں ہو سکتا کہ ان چور پارٹیوں کواقتدار میں آنے دیا جائے اس کے علاوہ آپ اوورسیز کمیونٹی کے مسائل کو پی ٹی آئی کے علاوہ اور کوئی بہتر طریقے سے حل نہیں کر سکتا اور ہم کوشش کر رہے ہیں کہ آپ کو ووٹ کا حق دیا جائے جو سالانہ اربوں روپے کا زرمبادلہ اپنے ملک بھیجتے ہیں اور آخر میں شیخ رشید احمد نےاٹلی میں بسنے والی تمام پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا