DailyNewsGujarKhan

Loadshedding period exceeded 14 hours in Jatli, Daultala

جاتلی ،دولتالہ ،سید ،رتیال مین بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14گھنٹے سے تجاوز کر گیا

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ جاتلی ،دولتالہ ،سید ،رتیال مین بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14گھنٹے سے تجاوز کر گیا عوام گرمی سے بے حال کوئی پر سان حال نہیں اعلی احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ سالوں میں موسم گرما میں لوڈشیڈنگ کے عین مطابق اس سال بھی گرمیوں میں لوڈشیڈنگ کا جن بوتل سے باہر آ گیا بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گے جاتلی ،دولتالہ ،سید ،رتیال اور دیگر سینکڑوں دیہات میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ عروج پر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا عوام اس شدید گرمی میں بجلی نہ ملنے پر بُلبلا اُٹھی کوئی پر سان حال نہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ جو بھی حکومت آتی ہے وہ یہی کہتی ہے کہ پچھلی حکومت نے بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی ہر جنرل الیکشن میں سیاستدان عوام کو بجلی کی کمی کو پورا کرنے اور مہنگائی پر کنٹرول کرنے کا نعرہ لے کر اسٹیجوں پر کھڑے ہو کر تقریروں میں بلند و بانگ دعوے کرتے ہیں کہ ہمیں اگر موقع ملا تو ہم عوام کے مسائل کو ترجیع بنیادوں پر حل کریں گے ہماری اعلی احکام سے اپیل ہے کہ اس غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے کر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے 

 

مسلم لیگ یوتھ ونگ کے ہز اروں کارکن میاں نواز شریف کا ان کے شایاں شان استقبال کر یں گے

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ مسلم لیگ ن یو تھ ونگ گوجر خان کے رہنما راجہ خرم نے کہا ہے کہ گو جر خان کی غیور عوام اپنے محبوب قائد کا گو جر خان آمد کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں مسلم لیگ یوتھ ونگ کے ہز اروں کارکن میاں نواز شریف کا ان کے شایاں شان استقبال کر یں گے انتظامات کے حوالے سے یوتھ ونگ کے عہددار رورانہ کی بنیاد پر اجلاس کر رہے ہیں یوتھ ونگ کے نوجوان اپنے لیڈر کا تاریخ ساز استقبال کر نے کے لیے دن رات ایک کر دیں تاکہ گو جر خان ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل گو جر خان یوتھ ونگ کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جب سے میاں نواز شریف نے گو جر خان جلسے کا اعلان کیا ہے مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں اور وہ مختلف اوچھے ہتکھنڈے استعمال کر رہے ہیں

 

صحافی خان لیاقت کو ملنے والے نوٹس کی شدید مزاحمت

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ پریس کلب دولتالہ کا مذامتی اجلاس کا انعقاد تفصیلات کے مطابق پریس کلب دلتالہ مذامتی اجلاس زیر صدارت راجہ صدیق کیانی منعقد ہوا جس میں صحافی خان لیاقت کو ملنے والے نوٹس کی شدید مزاحمت کی اجلاس میں راجہ صدیق کیانی جنر ل سیکرٹری راجہ اسحاق ،عابد نسیم،راجہ اخلاق اور دیگر ممبران ،عہدیدران نے شرکت کی 

 

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے اپنے وزارت عظمی کے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں حاجی راشد زمان ،سید آفتاب کاظمی ،اُمیدوار برائے وائس چیرمین چوہدری مناظرہ نواز آف ترکوال نے میڈیا سے گفتگو کے دوران اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے اپنے وزارت عظمی کے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے اور انہیں عملی جامہ پہناتے ہوئے انہیں پایہ تکمیل تک پہنچایا آج یہ جو گھر گھر میں گیس مرکزی شاہروں کی پختگی ،مندرہ چکوال،سوہاہ چکوال دو رویہ سڑکیں ،گوجرخان میں پاسپورٹ آفس ،ولتالہ میں نادرہ آفس اس کے علاوہ عوام کی مشکلات کے ازالے کے لیے تحصیل بھر میں دیگرجو منصوبے دیے یہ سبھی ان ہی کہ مرہون منت ہیں انشااﷲالیکشن 2018کے جنرل الیکشن سے پیپلز پارٹی نہ صرف گوجرخان سے بلکے ملک کے دیگر صوبوں سے بھاری ااکثریت سے کامیابی حاصل کر کے اپنی حکومت بنائے گی پیپلز پارٹی کا دور اقتدار سنہری دور تھا جس میں لوگوں کو یکسر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا اس کے علاوہ عوام کی فلاح بہبوداور ترقی کے لیے تمام تر وسائل برو کار لا کر عوام کی خدمت کی گی

Show More

Related Articles

Back to top button