DailyNewsOverseas news

Tariq Mahmood opens hairdresser shop in Oslo

ناروے۔ طارق محمود کھاریاں کی نئی شاپ ''داتاہیئر ڈریسر'' کا اوسلو شہر کے مرکز گرونلینڈ میں شاندار افتتاح

اوسلو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عقیل قادر)۔۔۔۔ طارق محمود کھاریاں کی نئی شاپ ”داتاہیئرڈریسر” کی شاندار افتتاحی تقریب اوسلو شہر کے مرکز گرونلینڈ کے علاقہ میں یادگار سویٹ ہاوس کے ساتھ توئین گاتا میں منعقد کی گئی جس میں اوسلو کی معروف سیاسی و سماجی اور مذہبی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ علامہ نعمت علی شاہ بخاری نے فیتہ کاٹ کرشاپ کا افتتاح کیا اور طارق محمود کھاریاں کی ترقی اور کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی۔ تقریب میں شریک تمام احباب نے طارق محمود کو مبارکباد پیش کی اور انکی کامیابی کے لیے دعا کی۔ تقریب میں جن معززین اوسلو نے شرکت کی ان میں اوسلو سٹی کونسل کے ممبر ڈاکٹر مبشر بنارس، شیخ طارق محمود، علامہ نعمت علی شاہ بخاری، ملک پرویز اعوان نمبردار، عامر بٹ، قاسم محمود، محمد ناصر بھٹی، چوہدری صفدر رزاق اور دیگر شامل ہیں۔ شا پ کے متعلق مزید معلومات کے لیے طارق محمود کھاریاں سے درج ذیل نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے912 83 873 ۔

Show More

Related Articles

Back to top button