DailyNews

Special Prayers Held on Eve of Shab-e-Barat at Slough Masjid

برطانیہ بھر کی طرح سلاو اسلامک ٹرسٹ ڈاہمند روڈ مسجد میں بھی شب برات کے سلسلے میں محفل کا انعقاد کیا گیا

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) سلاو اسلامک ٹرسٹ ڈاہمند روڈ مسجد میں شب برات کے سلسلے میں ایک محفل کا آغاز کیا گیا جس میں خصوصی خطاب حضرت امام عاصم قادری صاحب نے کیا عاصم قادری صاحب نے اپنے خوبصورت انداز میں خطاب کیا اور سب برات کی فضیلت کے بارے میں تفصیل سے بیان کیا اس محفل میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا مسجد میں میں نوجوان بوڑھے اور بچے بھی بڑی تعداد میں موجود تھے نوافل بھی ادا کیے گئے اور خطیب جامع مسجد سلاو ڈاہمند روڈ حافظ محمد عدنان ظہیر چشتی صاحب نے بھی خطاب کیا اور آخر میں امت مسلمہ کے لئے خصوصی دعا کی گئی- شب برات کی رات اللہ تعالی اپنی رحمتوں کے دروازے کھول دیتا ہے مانگوجو کچھ مانگنا ہے اس رات کو دنیا میں آنے والوں اور دنیا سے جانے والوں کا نام لکھ دیا جاتا ہے بدنصیب ہیں وہ لوگ جو اس مبارک رات کو عبادات نہیں کرتے اس رات کو سو کر گزارتے ہیں یہ رات بہت برکت والی رات ہے اللہ سے بخشش کے لیے دعا مانگو اپنے والدین کی بخشش کے لیے دعا کریں اس رات کی بہت بڑی فضیلت ہے-
Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button