DailyNewsGujarKhan

Coming election will prove to be referendum, Ch Ishtiaq

آمدہ الیکشن کا ریفرنڈم ثابت ہو گا, چوہدری اشتیاق

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔مسلم لیگ (ن)تحصیل گوجرخان کے سینئر رہنماء و چےئرمین او پی ایل چوہدری اشتیاق نے کہا ہے کہ 13مئی کا جلسہ آمدہ الیکشن کا ریفرنڈم ثابت ہو گا اگر آج الیکشن کا اعلان ہو جائے تو مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی اب صرف مسلم لیگ (ن) کی بات نہیں رہی بلکہ پاکستان کی عوام کا عزت کا سوال ہے ،،ووٹ کو عزت دو ،،کے نعرہ کا بھرپور دفاع کیا جائے گا مسلم لیگ (ن) کی خدمات کا کوئی ثانی نہیں ہے یہی وجہ ہے ان خدمات کی بدولت ہم پاکستان میں آ کر اپنی عوام کے ساتھ رہنا پسند کرتے ہیں تحصیل گوجرخان مسلم لیگ (ن) کا گڑھ تھا اور اب بھی ہے اور رہے گا جو دھرنا گروپ کا گیت گاتے ہیں ان کو 13مئی کو تحصیل گوجرخان میں ہونے والا جلسہ ثابت کر دے گا کہ مسلم لیگ (ن)تحصیل گوجرخان میں چٹان کی طرح متحد ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جبر پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا گوجرخان میں راجہ جاوید اخلاص کی قیادت میں ہر وہ آدمی جو اپنے عوام کی حقوق کی بات کرتا ہے اس کو مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم میں لائیں ہم اس کے لیے اپنا دھن من تن قربان کرنے کو تیار ہیں انہوں نے مزید کہا مسلم لیگ (ن)کی سیاست کا محور مرکز عوام کی خدمت ہے ،بہتان تراشی اور منفی روایات کو پروان چڑھانے والوں کو آئندہ الیکشن میں عبرت ناک شکست ہو گی ۔

پورے ملک کی طرح اسلام پورہ جبر قاضیاں اور اس کے گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔پورے ملک کی طرح اسلام پورہ جبر قاضیاں اور اس کے گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ میں آئے دن اضافہ ہو نے لگا ہے فورس لوڈ شیڈنگ کے نام پر گھنٹوں بجلی بندکی جار ہی ہے گرمی کی تپش کے ساتھ واپڈا نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے بلخصوص نماز کے اوقات میں جان بوجھ کر بجلی بند کی جا رہی ہے شہریوں میں پی پی یوسی قاضیاں کے صدر بابو پرویز اختر ،راجہ نوید ،نمبردار چوہدری مالک ،صوبیدار حاجیمحمد اشرف و دیگر نے شدید اتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے واضع اعلان کیا تھاکہ 2018میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائے گی نہ جانے مسلم لیگ(ن) کی حکومت ختم ہو رہی ہے اور ساتھ ہی بجلی بھی ملک سے ختم ہو رہی ہے انہوں نے متعلقہ اعلیٰ احکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ڈہوک جنگی راجہ محمد مہربان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔ڈہوک جنگی راجہ محمد مہربان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے دن 11بجے نما ز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا جبکہ نمازجنازہ میں ہر طبقہ فکر لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

حاجی چوہددی نزاکت اف یو کے کی پھوپھی جان پاکستان بیولدھیرہ کنیال میں وفات پا گئی

شاہد ہاشمی برمنگھم پاٹھوھارڈاٹ کام
تفصیلات کے مطابق حاجی چوہددی نزاکت اف یو کے کی پھوپھی جان پاکستان بیولدھیرہ کنیال میں وفات پا گئی ہیں مرحومہ چوہددی نزاکت اور حاجی چوہددی لیاقت کی پھوپھی جان تھی جب کہ حاجی چوہددی فدا علی کی ہمشیرہ تھی مرحومہ کا نماز جنازہ کل بروز جمعرات کو دن 11 بجے ان کے آباھی قبرستان دھیرہ کنیال میں ادا کی جاے گی جب کہ چوہددی نزاکت علی اپنی پھوپھی جان کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے یو کے سے پاکستان روانہ ہو گیے ہیں دعا ہے کے اللّه تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب فرماے اور ان کے عزیزوں کو صبرو جمیل امین

Show More

Related Articles

Back to top button