Kallar SyedanDailyNews

Urs Mubarak in Sultan Khail

سلطان خیل، جد امجد راجہ سلطان احمد المعروف دادا پیر کالا کے سالانہ عرس کا انعقاد

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے کیمرہ مین قیصر محمود) ۔۔۔۔راجہ سلطان احمد المعروف دادا پیر کالا جد امجد جنجوعہ قوم کا سالانہ عرس ہر سال کی طرح یو نین کونسل دوبیرن کلاں کے موضع سلطان خیل کے فضا مقام پہاڑی پر منعقد ہوا۔ تقریب کی صدارت چیرمین مسلم لیگ(ن) اورعالم سلام کے رہنما راجہ محمد ظفرالحق نے کی۔ مہمان خصوصی سجادہ نشین بگہار شریف صاحبزداہ ساجدالرحمان نے خصوصی خطاب کیا۔ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد سمیت ملک بھر سے جنجو عہ قوم سے تعلق رکھنے والے اکابرین نے تقریب میں شرکت کی۔ پروگرام کا انعقاد سابق ممبر ضلع کونسل راجہ محمد خالد آف بگلہ راجگان، نمبردار راجہ حسن اختر بگلہ راجگان، راجہ محمد ذاکر وجنجوعہ ویلفیر آرگنائزیشن بگلہ راجگان کی جانب سے کیا گیا تھا۔ پروگرام کے منظمین برطانیہ سے خصوصی طور پر شرکت کے لیے پاکستان آئے تھے۔

Show More

Related Articles